شمسی توانائی پر وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس: شاہد خاقان عباسی بھی شریک

بدھ 1 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں توانائی بچت کے اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس کو 10 ہزار میگا واٹ سولرآئیزیشن منصوبے، مقامی سطح پر سولر پینلز اور الیکٹرک موٹر سائیکلز کی پیداوار، گیزرز میں کونیکل بیفلز کی تنصیب، بجلی کی کم کھپت والے پنکھے اور بلبز کی پیداوار پر بریفنگ دی گئی.

اجلاس کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 671 سرکاری عمارتوں کی سولرآئیزیشن کا عمل شروع ہے جبکہ وزارتِ تعلیم کے تحت آنے والی 600 عمارتوں کے پاس اپنا بجٹ موجود ہے جس کو اس مقصد کیلئے بروئے کار لانے کی تجویز زیرِ غور ہے. اسکے علاوہ 11 کلوواٹ کے فیڈرز کی سولرآئیزیشن کا عمل بھی شروع ہے. وزیرِ اعظم نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کا تعطل برداشت نہیں کیا جائے گا.

اسکے علاوہ وزراتِ صنعت کی طرف سے اجلاس کو بتایا گیا کہ مقامی سطح پر سولر پینلز اور الیکٹرک موٹر سائیکلز کی پیدوار کیلئے پالیسی کے بنیادی خدوخال تشکیل دے کر مختلف اداروں سے اس پر رائے لی جا رہی ہے. آئندہ ماہ پالیسی مکمل کرکے اس کو جاری کر دیا جائے گا.

اجلاس میں سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزراء اسحاق ڈار، انجینئیر خرم دستگیر خان، مخدوم مرتضی محمود، وزیرِ مملکت پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، مشیرِ وزیرِ اعظم احد چیمہ، معاونینِ خصوصی جہانزیب خان، سید فہد حسین اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ