قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دے دی، جس میں آل راؤنڈر صائم ایوب نے شاندار کھیل پیش کیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168رنز بنائے۔ اوپنر صاحبزادہ فرحان صفر پر آؤٹ ہوئے، تاہم صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا نے دوسری وکٹ کے لیے 74 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔
✨ Pure timing! Saim Ayub smashes Xavier Bartlett for SIX over long-on 🚀
📺 Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#PAKvAUS | #MateWeAreReady | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/zlMjmIkjpx
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 29, 2026
صائم ایوب نے صرف 22 گیندوں پر 40 رنز بنائے، جن میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، جبکہ سلمان علی آغا نے 27 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیلی۔ بابراعظم اور فخر زمان نے وسط میدان میں محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے مجموعی اسکور میں اضافہ کیا۔
جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی۔ ابتدائی جارحانہ آغاز کے بعد میتھیو شورٹ اور نائب کپتان نے 21 رنز بنائے، لیکن صائم ایوب نے شورٹ کو آؤٹ کر کے پاکستان کو پہلا بریک تھرو دیا اور اگلے اوور میں ہیڈ کو بھی پویلین بھیج دیا۔
اس کے بعد کیمرون گرین اور میٹ رین شا نے 40 رنز کی شراکت قائم کرنے کی کوشش کی، مگر رین شا کا رن آؤٹ اور گرین کی وکٹ کے بعد آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن بکھر گئی۔
پاکستان کے لیے صائم ایوب نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ابرار احمد نے 2، شاداب خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
🎯 Right in the slot! Salman Ali Agha smashes over square leg for a MAXIMUM 🏏
📺 Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#PAKvAUS | #MateWeAreReady | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/zk9YQSKHme
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 29, 2026
میچ میں صائم ایوب کی شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس نے پاکستان کو ابتدائی سیریز میں اہم فتح دلائی اور شائقین کو خوش کردیا۔
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان صفر پر آؤٹ ہوئے، انہیں زیویئر بارٹلیٹ نے کیچ آؤٹ کیا۔
پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین صائم ایوب تھے جو 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، وہ ایڈم زمپا کی گیند پر جیک ایڈورڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، کپتان سلمان علی آغا 39 اور بابراعظم 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فخر زمان 10 رنز بناسکے۔
پاکستان کے چھٹے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین عثمان خان ہیں جو 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، شاداب خان ایک جبکہ شاہین شاہ آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی 3 میجز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف لاہور میں کھیلے جانے والی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ کے لیے کپتان میچل مارش کو آرام دیتے ہوئے ٹریوس ہیڈ کو قیادت سونپی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں اتنی سردی کی توقع نہیں تھی، مچل مارش کا اعتراف
آسٹریلیا کی ٹیم میں کپتان میچل مارش اور وکٹ کیپر جوش اینگلِس پہلے میچ میں شامل نہیں ہوں گے کیونکہ وہ بدھ کو پاکستان پہنچے ہیں۔ بدھ کو انہوں نے بگ بیش لیگ کے فائنل میں حصہ لیا، جہاں ان کی ٹیم سڈنی سکسرز کو ہراتے ہوئے چھٹی بار ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ اس موقع پر جوش فِلِپ وکٹ کیپنگ کریں گے۔
Pakistan playing XI for the first T20 against Australia at Lahore.#PAKvAUS #PakistanCricket pic.twitter.com/aPYQtPulTJ
— Mir Za⁵⁶ (@Mirza143146) January 29, 2026
آسٹریلیا کی ٹیم میں 3 نئے کھلاڑی پہلی بار میدان میں اتریں گے،مہلی بیئرڈمین اور جیک ایڈورڈز ٹی 20 انٹرنیشنل میں ڈیبیو کریں گے، جبکہ میٹ رینشاو بھی اپنی پہلی ٹی 20 انٹرنیشنل اننگز کھیلیں گے، حالانکہ وہ پہلے ٹیسٹ اور ODI میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
کچھ کھلاڑی زخمی یا آرام پر ہیں
پیٹ کمِنس ، جوش ہیزل ووڈ ، ٹم ڈیوڈ اور نیتھن ایلس زخمی ہونے کے باعث اس سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ گلین میکس ویل کو اگلے ہفتے شروع ہونے والے T20 ورلڈ کپ کے پیشِ نظر آرام دیا گیا ہے۔
Australia's playing 11 for the 1st T20I against Pakistan 🙌#Cricket #PAKvAUS pic.twitter.com/4injPrdurD
— CricketTimes.com (@CricketTimesHQ) January 29, 2026
میچ کی تفصیلات
سیریز کے تمام میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے، پہلا ٹی آج 20 جمعرات 29 جنوری کوکھیلا جا رہا ہے، جب کہ دوسرا ٹی 20 ہفتہ 31 جنوری کو شام 10 بجے اور تیسراٹی 20 اتوار 1 فروری کو شام 10 بجے کھیلا جائے گا۔
ٹیم سکواڈز۔ پاکستان
سلمان علی آغا ( کپتان)، ابرار احمد ، بابر اعظم ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، خواجہ نافع، محمد نواز ، سلمان مرزا ، محمد وسیم ، نسیم شاہ ، صاحبزادہ فرحان ، صائم ایوب ، شاہین شاہ آفریدی ، شاداب خان ، عثمان خان اور عثمان طارق۔
🪙 TOSS UPDATE 🪙
🏏 🇵🇰 Pakistan elect to bat first against 🇦🇺 Australia in the 3-match T20I series opener at Gaddafi Stadium, Lahore 🏟️
📺 Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#PAKvAUS | #MateWeAreReady | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/XhXP7zq5Ju
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 29, 2026
ٹیم سکواڈز۔ آسٹریلیا
میچل مارش ، شان ایبٹ ، زیویر بارٹلیٹ ، مہلی بیئرڈمین ، کوپر کونولی ، بین ڈوارشئس ، جیک ایڈورڈز ، کیمرون گرین ، ٹریوس ہیڈ ، جوش اینگلِس ، میتھیو کوہن مین ، میچ اوون ، جوش فِلِپ ، میٹ رینشاو ، میٹ شورٹ ، مارکس اسٹونِس ، ایڈم زامپا













