پاکستان سپر لیگ کی نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز نے سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان ٹم پین کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
سیالکوٹ اسٹالینز نے ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ ہم فخر کے ساتھ یہ اعلان کررہے ہیں کہ سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کو سیالکوٹ اسٹالینز کا ہیڈ کوچ مقرر کیا جارہا ہے، ہم انہیں اسٹالینز فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ 11: جیسن گلیسپی حیدرآباد فرنچائز کے ہیڈ کوچ مقرر
ٹم پین آسٹریلیا کی قومی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں اور انہیں اعلیٰ سطح پر کرکٹ کا وسیع تجربہ حاصل ہے، سیالکوٹ سٹالینز کی انتظامیہ کے مطابق ٹم پین ایک منجھے ہوئے لیڈر ہیں جن کی قیادت اور پیشہ ورانہ سوچ ٹیم کو چیمپیئن شپ مائنڈ سیٹ کے ساتھ آگے بڑھانے میں مدد دے گی۔
We’re proud to announce Tim Paine as the Head Coach of 𝑺𝒊𝒂𝒍𝒌𝒐𝒕 𝑺𝒕𝒂𝒍𝒍𝒊𝒐𝒏𝒛.
Former Australian captain.
Proven leader at the highest level.
A championship mindset to lead a new era.Welcome to the Stallionz family, Coach 🏏🔥#SialkotStallionz #PSL #HeadCoach… pic.twitter.com/TQoTuKSx8U
— Sialkot Stallionz (@PSLStallionz) January 29, 2026
یہ تقرری پی ایس ایل 2026 سیزن کے لیے کی گئی ہے، جہاں سیالکوٹ سٹالینز پہلی بار لیگ کا حصہ بن رہی ہے۔ فرنچائز کا کہنا ہے کہ ٹم پین کی موجودگی ٹیم کی تشکیل اور حکمت عملی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
ٹم پین کے کوچنگ کیریئر میں نمایاں تجربہ شامل ہے، وہ 2023 میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے اسسٹنٹ کوچ رہے، 2024 میں پرائم منسٹر الیون کے ہیڈ کوچ مقرر ہوئے جبکہ 2025 میں آسٹریلیا اے ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر 3 سیریز کی نگرانی کرچکے ہیں،وہ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: فرنچائزز کی جانب سے ری ٹین کیے گئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری
یہ تقرری پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک اہم اور دلچسپ پیشرفت قرار دی جا رہی ہے، کیونکہ آسٹریلوی کوچز کی مہارت سے پی ایس ایل کے معیار میں مزید بہتری آنے کی توقع ہے۔
ٹم پین کا یہ پہلا پی ایس ایل کوچنگ کردار ہے اور وہ سیالکوٹ سٹالینز کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
اس سے قبل پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدر آباد نے بھی سابق آسٹریلوی کرکٹر جیسن گلپسی کو ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے، جیسن گلیپسی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔














