پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فضائی رابطے بحال، بیمان ایئرلائن کی پرواز کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرگئی

جمعرات 29 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فضائی رابطے 14 سال بعد بحال ہوگئے ہیں، بیمان ایئرلائن کی پہلی پرواز ائیرپورٹ پر لینڈ کرگئی ہے۔

جمعرات کی شب بنگلادیش کی بیمان ایئرلائن کی افتتاحی پرواز حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ ڈھاکہ سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔ ڈھاکہ سے کراچی آنے والی افتتاحی پرواز میں 149 مسافر سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں بہتری، ڈھاکا اور کراچی کے درمیان براہِ راست پروازیں 14 سال بعد بحال

کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے پر بیمان ایئر لائنز کے طیارے کو روایتی انداز میں واٹر سلیوٹ دیا گیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی تقریب میں شریک تھے۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ 14 سال بعد براہ راست پروازوں کی بحالی صرف فضائی اشتراک نہیں بلکہ زندگی کے ہر شعبے میں تعاون کے فروغ کا باعث بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج کئی سال پر محیط سازشیں دم توڑ چکی ہیں، جبکہ انتہا پسند مودی نہ صرف پاکستان بلکہ بنگلہ دیش میں بھی بدامنی کا ذمہ دار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے پروازوں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا، نشستیں چند گھنٹوں میں بک

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے میدان میں بھی بھارت نے بنگلہ دیش کو باہر کرنے کی کوشش کی، تاہم بنگلہ دیشی عوام اور پاکستانی قوم کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور براہ راست فضائی رابطے کی بحالی پر بنگلہ دیش حکومت کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ تجارتی تعلقات تیزی سے فروغ پائیں گے اور بھارتی سازشوں اور جارحیت کا پاکستان اور بنگلہ دیش مل کر مقابلہ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کے طبی معائنے پر حکومت کو اہلخانہ کو بروقت آگاہ کرنا چاہیے تھا لیکن یوٹیوبرز کا پروپیگنڈا بھی درست نہیں، عمار مسعود

انڈیا میں نیپا وائرس کا پھیلاؤ: چین اور جنوبی ایشیا کی فضائی نگرانی سخت

سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کی بڑی کامیابی، ثالثی عدالت نے بھارت پر قانونی دباؤ بڑھا دیا

انتظامیہ کی فراہم کردہ معلومات ہی آگے شیئر کیں، ذاتی طور پر شرمندہ اور معافی کی طلبگار ہوں، عظمیٰ بخاری

آپریشن سندور سے متعلق سی ایچ پی ایم کی جانبدارانہ رپورٹ، ماہرین نے سنجیدہ سوالات اٹھادیے

ویڈیو

لاہور مین ہول حادثہ، عظمیٰ بخاری کی فیک نیوز بے نقاب، فوج اور پی ٹی آئی میں تمام راستے بند

سنی پاجی ریٹرنز، سرحد نہیں اسکرین ہل گئی

بھاٹی گیٹ حادثہ: جاں بحق خاتون کے بھائی اور بچی کے ماموں کا غلط خبر پھیلانے والے اداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا اعلان

کالم / تجزیہ

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی