بھاٹی گیٹ کے افسوسناک واقعے پر سامنے آنے والے بیانات کے بعد صوبائی وزیر عظمیٰ زاہد بخاری نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر ذاتی طور پر شدید شرمندہ ہیں اور معافی کی طلبگار بھی ہیں۔
مزید پڑھیں: بھاٹی گیٹ سانحہ قتل کے مترادف قرار، 5 افسران گرفتار، 2 برطرف
میں ذاتی طور پر بھی بہت شرمندہ اور معافی کی طلبگار ہوں۔ انتظامیہ جو بتا رہی تھی، وہ مجھے شیئر کرنا پڑا۔ استعفے کے لیے بھی تیار تھی لیکن وزیراعلیٰ کا حکم تھا کہ میری غلطی نہیں ہے, عظمیٰ زاہد بخاری@AzmaBokhariPMLN pic.twitter.com/H9Fml4VPNh
— Shehroz Azhar (@shehrozazhar1) January 29, 2026
ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے جو معلومات فراہم کی گئیں، وہی انہوں نے آگے شیئر کیں۔ عظمیٰ بخاری کے مطابق وہ اخلاقی طور پر استعفے کے لیے بھی تیار تھیں، تاہم وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ اس معاملے میں ان کی کوئی غلطی نہیں ہے۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی کہا کہ عظمیٰ بخاری کا نام سامنے آیا، لیکن ان کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق عظمیٰ بخاری کو بھی وہی معلومات دی جا رہی تھیں جو دیگر متعلقہ افراد کو فراہم کی گئی تھیں، اس لیے انہیں موردِ الزام ٹھہرانا درست نہیں۔
نام عظمیٰ بخاری صاحبہ کا آیا، لیکن ان کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہیں وہی معلومات مل رہی تھیں جو سب کو مل رہی تھیں۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف@MaryamNSharif @AzmaBokhariPMLN @azamshaam @KulAalam @AmirSaeedAbbasi pic.twitter.com/4tay3hECaS— Media Talk (@mediatalk922) January 29, 2026
مزید پڑھیں: بھاٹی چوک حادثہ: داتا دربار منصوبے پر کام کرنے والی پوری ٹیم معطل
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اصل ذمہ داری ان عناصر پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے غفلت کا مظاہرہ کیا، جبکہ حقائق سامنے آنے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔














