عالمی منظر نامے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت، لندن میں اہم مکالمہ

جمعہ 30 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے ہائی کمشنر برائے برطانیہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ کہ پاکستان اپنی اسٹریٹجک جغرافیائی حیثیت، ابھرتی ہوئی معیشت، سرمایہ کاری کے متنوع مواقع، مضبوط دفاعی صلاحیتوں اور متحرک نوجوان آبادی کی بدولت عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے۔

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں عالمی منظرنامے میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر ایک اہم مباحثے کا انعقاد کیا گیا۔ یہ نشست لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس کی اسٹوڈنٹس یونین کی پاکستان ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے تعاون سے منعقد ہوئی، جس میں نوجوانوں اور سفارتی حلقوں کے درمیان بامقصد مکالمہ ہوا۔

تقریب میں پاکستان کے ہائی کمشنر برائے برطانیہ ڈاکٹر محمد فیصل، لندن اسکول آف اکنامکس کے مختلف شعبہ جات میں زیرِ تعلیم طلبہ اور پاکستان ہائی کمیشن کے افسران نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ برطانیہ کی معروف جامعات، جن میں کنگز کالج، امپیریل کالج، کوئین میری یونیورسٹی، وارک یونیورسٹی اور یونیورسٹی کالج لندن شامل ہیں، کے طلبہ بھی مباحثے میں شریک ہوئے۔

پاکستان کی عالمی حیثیت پر روشنی

اپنے کلیدی خطاب میں ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان اپنی اسٹریٹجک جغرافیائی حیثیت، ابھرتی ہوئی معیشت، سرمایہ کاری کے متنوع مواقع، مضبوط دفاعی صلاحیتوں اور متحرک نوجوان آبادی کی بدولت عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے۔

حالیہ علاقائی پیش رفت کا ذکر

ہائی کمشنر نے کہا کہ حالیہ بھارت کے ساتھ تصادم کے دوران معرکۂ حق اور آپریشن بنیانُ المرصوص میں پاکستان کی کامیابی کو عالمی برادری نے تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے اتحاد و یکجہتی کے ساتھ وسائل اور حجم میں بڑے دشمن کا مؤثر مقابلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے دنیا نے پاکستان کی مضبوط سفارتی پالیسی اور عالمی کردار کو مان لیا، عالمی جریدہ

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قیادت ترقی پسند اور خود انحصاری پر مبنی پالیسیوں کے ذریعے دنیا کو واضح پیغام دے رہی ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ریاست ہے اور خطے میں استحکام کا خواہاں ہے۔

ہائی کمشنر نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جدید علم اور مہارتیں حاصل کریں تاکہ بدلتے ہوئے عالمی حالات اور چیلنجز کے تناظر میں پاکستان کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

سوال و جواب اور کھلا مکالمہ

نشست کے دوران طلبہ نے فعال انداز میں سوالات کیے، جن کے جواب میں ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستان کی خارجہ پالیسی، معاشی اصلاحات کے ایجنڈے اور قومی ترقی میں نوجوانوں کے کلیدی کردار پر تفصیلی گفتگو کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈپریشن اور انگزائٹی خواتین کو بیماری کے خطرے کے قریب لے جا رہی ہیں

عمران خان کے آنکھوں کے علاج سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر خرم مرزا کا اہم بیان سامنے آ گیا

صدر زرداری کا قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر اظہارِ مسرت

برطانیہ: جنسی جرائم اور ڈکیتی کے کیسز میں تاریخی اضافہ

اداکارہ علیزے شاہ کا معروف گلوکارہ شازیہ منظور پر بے ایمانی کا الزام

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی