امریکی سیکریٹری آف وار پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو بھی حکم دیں گے، امریکی فوج اس پر عمل کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، جبکہ خطے کی جانب ایک بڑا امریکی بحری بیڑا بھی روانہ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا کشیدگی: پاکستان کا مکالمے اور سفارت کاری پر زور، وزیراعظم کا صدر مسعود پزشکیان سے رابطہ
واشنگٹن میں کابینہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پیٹ ہیگستھ نے ایران کو خبردار کیا کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی محکمۂ دفاع صدر ٹرمپ کی توقعات کے مطابق ہر قسم کی کارروائی کے لیے تیار ہے۔

صدر ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی بحری بیڑے کو ایک ’طاقتور بیڑا‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے اسے استعمال نہ کرنا پڑے، تاہم امریکا کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے ساتھ ممکنہ بات چیت کی دو بنیادی شرائط ہیں، ایک جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری اور دوسری مظاہرین کے خلاف تشدد کا خاتمہ۔
یہ بھی پڑھیں:’امریکا ایران کی طاقت کو سمجھنے میں ناکام‘
دوسری جانب ایران نے امریکی بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا، تاہم ساتھ ہی مشروط مذاکرات کے لیے آمادگی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔













