سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو اپنے اسکول کے سابق ہم جماعت کا مذاق اُڑاتے دیکھا جا سکتا ہے جو اس وقت پیزا ڈیلیوری بوائے کے طور پر کام کر رہا ہے۔ ویڈیو نے صارفین میں شدید غم و غصے کو جنم دیا ہے اور اکثریت نے اس عمل کو غیر اخلاقی اور افسوسناک قرار دیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون سڑک پر اپنے سابق کلاس فیلو کو دیکھ کر موبائل فون سے ویڈیو بنانا شروع کر دیتی ہے۔ ویڈیو کے دوران وہ طنزیہ انداز میں کہتی ہے کہ اسکول کے زمانے میں یہ شخص سب کو موٹیویشن دیا کرتا تھا اور اب پیزا ڈیلیور کر رہا ہے۔ خاتون مزید ہنستے ہوئے یہ بھی کہتی ہے کہ وہ یہ ویڈیو اپنے پرانے دوستوں کو بھیجے گی۔
Girl mocks ex-schoolmate for becoming Domino's delivery boy.
GIRL : "He used to motivate everyone in class & today he is just delivering pizza"
BOY : Haa okay !!
Boy stayed calm, kept smiling, kept working as no work is small.pic.twitter.com/PEUPVy1Psj
— News Algebra (@NewsAlgebraIND) January 29, 2026
پھر وہ اس سے پوچھتی ہے ڈومینوز میں کام کر کے کیسا لگتا ہے؟ اسکول یاد آتا ہے؟وہ مسکراتے ہوئے جواب دیتا ہے ہاں بہت یاد آتا ہے۔ اس ویڈیو پر آن لائن شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا کیونکہ زیادہ تر لوگوں کا خیال تھا کہ ایمانداری سے محنت کرنے والے شخص کا مذاق اڑانا غلط ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ایک صارف نے لکھا کہ وہ ایک دوست کے طور پر، ایک انسان کے طور پر، اور ایک عورت کے طور پر ناکام ہو گئی۔ ایک اور تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی کا یہ عمل انتہائی شرمناک ہے۔ کسی کو نہیں معلوم کہ کن حالات نے اسے ڈیلیوری بوائے بننے پر مجبور کیا۔ کام، کام ہوتا ہے اور محنت کی عزت ہونی چاہیے نہ کہ مذاق یا حق جتانا۔
یہ بھی پڑھیں: چہرہ وزیر کا، مگر آواز کسی اور کی؟ وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
دیگر تبصروں میں کہا گیا کہ کسی کے حالات اور مجبوریوں کا اندازہ لگائے بغیر اس کے پیشے پر طنز کرنا ناانصافی ہے اور محنت کی عزت ہر حال میں ہونی چاہیے۔ صارفین نے اس بات پر زور دیا کہ کامیابی کا کوئی ایک معیار نہیں ہوتا اور ہر شخص کی زندگی مختلف حالات اور اوقات سے گزرتی ہے۔
تنقید کے بعد وائرل ہونے والے نوجوان نے ایک وضاحتی ویڈیو جاری کی جس میں بتایا کہ وہ 4 دوست تھے جو برگر کھانے آئے تھے اور ویڈیو محض مزاح کے طور پر بنائی گئی تھی۔ اس نے وضاحت کی کہ یہ اندازہ نہیں تھا کہ ویڈیو اس قدر وائرل ہو جائے گی اور خاتون کو شدید تنقید اور نفرت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Her Clarification video: https://t.co/gIQQ1eoBf2 pic.twitter.com/QeWhr0z48j
— Ghar Ke Kalesh (@gharkekalesh) January 29, 2026
نوجوان کے مطابق یہ وضاحت اس لیے ضروری سمجھی گئی کیونکہ واقعے کے بعد ان کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بنا دیے گئے ہیں۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ ویڈیو کو اصل تناظر میں دیکھا جائے اور غیر ضروری قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔













