اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

جمعہ 30 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مری روڈ بھارہ کہو بائی پاس کے قریب کنونشن سینٹر کی مجوزہ جگہ کا دورہ کیا اور موقع پر ہی مختلف امور کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو فوری احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ جگہ پر موجود ہر قسم کے غیر قانونی قبضے فوری طور پر ختم کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: سی ڈی اے اسلام آباد کے پلاٹ دھڑا دھڑ کیوں بیچ رہا ہے؟

انہوں نے واضح کیا کہ قابضین کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور تمام غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ قابضین کو کسی قسم کی رعایت یا معاوضہ نہیں دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: اگلے سال اسلام آباد میں 2025 کے مقابلے میں دوگنا زیادہ منصوبوں کا افتتاح کریں گے، محسن نقوی

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی حکومت کا عزم ہے۔

ان کے مطابق، اس کنونشن سینٹر کی تکمیل سے پاکستان میں ایس سی او سمٹ سمیت دیگر عالمی سطح کی کانفرنسز اور تقریبات کے انعقاد میں نمایاں آسانی پیدا ہوگی۔

اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: 8 فروری احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: 8 فروری احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے