شادی کے 2 ماہ بعد خاتون محبوب کے ساتھ فرار، شوہر اور رشتہ کرانے والے نے خودکشی کرلی

جمعہ 30 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شادی کے صرف 2 ماہ بعد ایک خاتون اپنے مبینہ محبوب کے ساتھ فرار ہو گئی، جس کے بعد اس کے شوہر اور رشتہ کروانے والے شخص نے خودکشی کر لی۔ خاتون کو خودکشی پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مندر جانے کا بہانہ، واپسی نہ ہوئی

پولیس کے مطابق 23 جنوری کو سرسوتی نامی خاتون نے گھر سے یہ کہہ کر نکلنے کی اجازت لی کہ وہ مندر جا رہی ہے، تاہم وہ واپس نہ لوٹی۔ خاتون کی عدم واپسی پر اس کے والدین نے تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرا دی۔

یہ بھی پڑھیے ’تمہاری بہن کو مار رہا ہوں‘، لیڈی پولیس کمانڈو شوہر کے ہاتھوں قتل

پولیس تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ سرسوتی اپنے محبوب شیوکمار کے ساتھ فرار ہو گئی تھی۔ یہ خبر ملنے کے بعد سرسوتی کے شوہر، 30 سالہ ہریش، شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے۔

شوہر کی خودکشی اور ڈیتھ نوٹ

پولیس کے مطابق ہریش نے خودکشی سے قبل ایک تحریری نوٹ چھوڑا، جس میں اس نے اپنی موت کا ذمہ دار بعض افراد کو قرار دیا۔ بعد ازاں ہریش نے خودکشی کر لی۔

ہریش کی خودکشی کی خبر سن کر رشتے کا بندوبست کرنے والا شخص ’ردرِیش‘ جو سرسوتی کا ماموں بھی تھا، صدمہ برداشت نہ کر سکا اور اس نے بھی خودکشی کر لی۔ ردرِیش کی عمر 36 سال بتائی گئی ہے۔

شادی سے قبل تعلقات کا انکشاف

ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرسوتی شادی سے پہلے ہی ایک تعلق میں تھیں، جس کا علم ہریش کو تھا۔ پولیس کے مطابق ہریش نے اس کے باوجود خاندان کو راضی کر کے سرسوتی سے شادی کی تھی، جبکہ ردرِیش نے اس رشتے کا بندوبست کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے شوہر کی موت کے لیے ذائقے دار بریانی کی تیاری، پوسٹ مارٹم نے بیوی کو کیسے پکڑوایا؟

ڈوانگیری کی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اوما پرشانت نے بتایا کہ ’ڈوانگیری رورل پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایس سی/ایس ٹی (انسداد مظالم) ایکٹ کے تحت 2 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ دونوں مردوں نے جذباتی دباؤ کے باعث خودکشی کی۔ دونوں جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔‘

پولیس کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: 8 فروری احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: 8 فروری احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے