ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ 2004 کے تحت ترمیم شدہ کنٹرول لسٹیں جاری

جمعہ 30 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ 2004 کے تحت اشیا، ٹیکنالوجیز، مواد اور آلات سے متعلق نظرثانی شدہ نیشنل کنٹرول لسٹس جاری کردی ہیں، جن کے لیے وزارتِ خارجہ کے اسٹریٹجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن سے برآمدی لائسنس حاصل کرنا لازم ہوگا۔

نظرثانی شدہ کنٹرول لسٹس کو پاکستان گزٹ میں ایس آر او 1977(I)/2025 کے تحت 13 اکتوبر 2025 کو شائع کیا گیا ہے، جبکہ یہ فہرستیں اسٹریٹجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ، نیا ریکارڈ قائم

کنٹرول لسٹس پہلی بار 2005 میں جاری کی گئی تھیں، جن میں بعد ازاں 2011، 2015، 2016، 2018 اور 2022 میں ترامیم کی گئیں۔ تازہ ترین نظرثانی کا مقصد نیوکلیئر سپلائرز گروپ، میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول ریجیم اور آسٹریلیا گروپ کی کنٹرول لسٹس کے ساتھ ہم آہنگی کو برقرار رکھنا ہے۔

یہ نظرثانی اسٹریٹجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن کے باقاعدہ جائزہ عمل کا حصہ ہے، جو متعلقہ وزارتوں اور اداروں سے مشاورت کے بعد مکمل کیا گیا، تاکہ پاکستان کا قومی ایکسپورٹ کنٹرول نظام جدید، مؤثر اور عالمی معیارات سے ہم آہنگ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: درآمدات پر انحصار کم کرکے برآمدات کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اس اقدام کے ذریعے پاکستان نے اپنے ایکسپورٹ کنٹرول نظام کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور خود کو ایک ذمہ دار ٹیکنالوجی رکھنے والی ریاست کے طور پر پیش کیا ہے، جو عدم پھیلاؤ کے اصولوں اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تکمیل کے لیے پُرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟