ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے یونیورسٹی آف گوادر میں اساتذہ اور طلبا کے ساتھ خصوصی نشست کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف گوادر آمد پر اساتذہ، فیکلٹی ممبران اور طلباء کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے قومی اور علاقائی صورتحال کے حوالے سے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ مفصل گفتگو کی اور سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈا کے بارے میں طلبا کو مکمل آگاہی فراہم کی۔
اس موقع پر یونیورسٹی آف گوادر کے طلبا نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ریاست، آئین اور قومی وقار کا دفاع کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ پروگرام 33 شہروں میں جاری، ہزاروں نوجوان کی شرکت
طلباء نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہمارے ذہنوں میں موجود ابہام کو دور کیا اور شواہد کے ساتھ غلط معلومات کے تدارک میں مدد فراہم کی۔ انہوں نے اس ملاقات کو معلوماتی اور فائدہ مند قرار دیا۔
طلبا نے ہر مشکل گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑے رہنے پر پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔













