بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملے ناکام بنا دیے، 108 ہلاک، 10 جوان شہید

ہفتہ 31 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے 12 مقامات پر حملے ناکام بناتے ہوئے 67 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 2 روز میں پنجگور اور شعبان میں 41 دہشتگرد مارے گئے تھے، جس کے بعد بلوچستان میں مجموعی طور پر ہلاک کیے جانے والے دہشتگردوں کی تعداد 108 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی: طالبان حکومت بننے سے بہتری کا خیال غلط نکلا

دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے 10 بہادر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے جوان شہید ہو چکے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کے دہشتگردوں کے خلاف مزید آپریشنز جاری ہیں، جس کے باعث مزید ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

دوسری جانب دہشتگردوں نے 11 معصوم غریب بلوچ شہریوں کو بھی شہید کردیا۔ جن میں 5 مرد، 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں، اور یہ تمام افراد بلوچستان سے محنت مزدوری کے لیے گوادر آئے تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس گھناؤنے واقعہ میں ملوث تمام دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

دہشتگردی کے ان ہولناک واقعات کے خلاف گوادر کے عوام میں شدید غم اور غصہ پایا جاتا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ گردونواح کے علاقوں میں دہشتگرد عناصر کے ممکنہ ٹھکانوں کے خلاف مزید آپریشن جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ حملہ واضح کرتا ہے کہ فتنہ الہندوستان بھارتی ایما پر بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے خلاف سرگرم ہے۔

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے حملے ناکام، وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فتنہ الہندوستان کی جانب سے بلوچستان کے امن کو نشانہ بنانے کی مذموم کوششوں کو ناکام بنانے اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پذیرائی ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچ یکجہتی کمیٹی فتنہ الہندوستان کی سافٹ فیس اور پراکسی نیٹ ورک کے طور پر کام کر رہی ہے، سرکاری شواہد

وزیراعظم نے کوئٹہ، نوشکی، دالبندین، پسنی اور گوادر سمیت 12 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے منظم دہشتگرد حملوں کو ناکام بنانے اور 37 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران اور اہلکاروں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف آپریشنز میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم 88 سرکردہ دہشتگردوں کے خاتمے پر ارضِ وطن کے محافظوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے آپریشنز کے دوران وطنِ عزیز کی حفاظت کو اپنی جان پر فوقیت دیتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے 10 فرض شناس سیکیورٹی اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ شہدا کے درجات کی بلندی اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوان اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ارضِ وطن کی حفاظت میں مصروفِ عمل ہیں۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی۔ ارضِ وطن کے دفاع کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا بلوچستان میں امن کے خلاف خطرات ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں امن کو درپیش خطرات کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی مؤثر اور بروقت کارروائیوں پر اظہارِ تحسین کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشتگردوں کی جانب سے مختلف مقامات پر دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے پر افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی کو سراہا۔

صدرِ مملکت نے کارروائیوں کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جبکہ شہدا کے درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان کے امن، شہریوں کے تحفظ اور قومی وحدت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

بلوچستان: گزشتہ 12 ماہ میں 700 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوئے، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 700 سے زائد دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا جا چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صرف گزشتہ 2 روز میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 88 کے قریب دہشت گرد مارے گئے، جو فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی کا ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، خاران بینک ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ بی ایل اے کمانڈر ہلاک

وزیراعلیٰ کے مطابق آج علی الصبح فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشتگردوں نے صوبے کے مختلف علاقوں میں حملوں کی کوشش کی، تاہم بلوچستان پولیس اور فرنٹیئر کور کے جانباز جوانوں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تمام حملے ناکام بنا دیے۔

میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں میں اب تک 37 مزید دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ یہ بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خلاف ریاست کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور انسداد دہشتگردی کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

دہشتگرد تنظیمیں اور پروپیگنڈا

بی ایل اے اور بی ایل ایف فتنہ الہندوستان کے تحت سرگرم غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشتگرد تنظیمیں ہیں۔ ان کے دعوے اور ہمدرد بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے باوجود، زمینی حقائق میں یہ کارروائیاں ناکام ثابت ہوئیں۔

کوئٹہ، نوشکی اور دالبندین میں کارروائی

دہشتگردوں نے سریاب روڈ، کوئٹہ میں پولیس وین اور نوشکی و دالبندین میں فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹرز پر حملے کی کوشش کی۔ پولیس اور ایف سی نے فوری ردعمل دیا۔ 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ باقی حملہ آور فرار یا محصور ہو گئے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں کالعدم بی ایل اے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار، وکالت کی ڈگری ہولڈر نکلا

قلات، پسنی، گوادر، بالیچہ، تمپ، مستونگ اور خاران

دہشتگردوں نے ڈپٹی کمشنر دفاتر، پولیس لائنز، کوسٹ گارڈز، مزدوروں کی کالونیوں اور سیکیورٹی پوسٹس پر حملے کی کوشش کی۔ تمام حملے پسپا کر دیے گئے۔ کسی اسٹریٹجک تنصیب کو نقصان نہیں پہنچا۔

پورا صوبہ مکمل کنٹرول میں رہا صرف 2 سے 3 اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔ کسی اہم تنصیب کو نقصان نہیں پہنچا۔

پس منظر اور ذمہ دار سرغنہ

یہ حملے حالیہ انسداد دہشتگردی آپریشنز کے بعد کیے گئے جن میں بی ایل اے اور بی ایل ایف کے 50 سے زائد دہشتگرد مارے گئے۔ ذمہ داری بیرون ملک بیٹھے دہشتگرد سرغنہ پر عائد ہوتی ہے۔ بشیر زیب (بی ایل اے)، اللہ نظر (بی ایل ایف) اور حربیار مری۔ یہ عناصر محفوظ پناہ گاہوں میں رہتے ہیں اور بلوچ نوجوانوں کو ناکام حملوں کی طرف دھکیلتے ہیں۔

بی ایل اے اور بی ایل ایف پاکستانی قانون کے تحت کالعدم دہشتگرد تنظیمیں ہیں۔ بی ایل اے کو امریکا نے بھی فارن ٹیررسٹ آرگنائزیشن قرار دیا ہے، جو ان کے غیر ملکی دہشتگرد نیٹ ورک ہونے کا واضح ثبوت ہے۔

سیکیورٹی جائزوں کے مطابق یہ تنظیمیں اب شہری علاقوں اور مزدور کالونیوں کو ہدف بنا رہی ہیں، جو ان کی مجرمانہ ذہنیت اور بے مقصد دہشتگردی کو ظاہر کرتا ہے۔ ناکام حملوں کے بعد بی ایل اے اور بی ایل ایف کے پروپیگنڈا نیٹ ورکس جھوٹی ’جبری گمشدگیوں‘ کی کہانیاں پھیلاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بی ایل اے بچوں کو ہتھیار بنانے لگا، کم عمر بلوچ بچی کو سوشل میڈیا کے ذریعے خودکش بمبار بنانے کی کوشش ناکام

ناکام ’ھیروف 2.0‘ نے ناقص منصوبہ بندی، کمزور عملدرآمد اور پیشہ ورانہ ردعمل کے سامنے فوری شکست کو واضح کردیا ہے۔ بی ایل اے اور بی ایل ایف اب تنہا، کمزور اور زوال پذیر ہیں۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز تمام شہریوں، خصوصاً بلوچستان کی کمزور کمیونٹیز کے تحفظ اور غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستان دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔

بلوچستان: گزشتہ 2 روز میں 70 سے زائد دہشتگرد ہلاک کیے گئے، معاون وزیراعلیٰ شاہد رند

معاون وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 2 روز کے دوران 70 سے زائد دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔

شاہد رند کے مطابق، دہشتگردوں کے بھاری نقصانات کے بعد صوبے کے چند مقامات پر حملے کی کوششیں کی گئیں، تاہم پولیس اور فرنٹیئر کور نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا۔

مزید پڑھیں: بی ایل اے پر نئی امریکی پابندیاں، پاکستان کے لیے ایک نادر موقع

معاون وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کا تعاقب جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر چوکس اور الرٹ ہیں۔

شاہد رند نے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال سے متعلق مزید تفصیلات بہت جلد عوام کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایپسٹین فائلز میں مودی کا نام سامنے آنے پر کانگریس کی تنقید، حکومت کی سخت تردید

امریکا کی بلوچستان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت، امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کا پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

برطانیہ کا تاریخی بھارتی ریسٹورنٹ 99 سال بعد بند ہونے کے قریب، بادشاہ چارلس سے مداخلت کی اپیل

غزہ پر اسرائیلی حملے: 37 فلسطینی شہید، حماس نے شدید نتائج کی وارننگ دے دی

آج ملک کے کن حصوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘