کینیڈا کی مشہور اداکارہ کیتھرین او ہارا، جو ہوم الون، شِٹز کریک اور بیسٹ ان شو میں اپنے کرداروں کے لیے جانی جاتی تھیں، کا 71 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا، موت کی وجہ ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی۔
او ہارا کا کیریئر 5 دہائیوں پر محیط تھا، جس کا آغاز کینیڈین اسکیچ شو ‘سیکنڈ سٹی ٹیلی ویژن’ سے ہوا، جہاں انہیں اپنا پہلا ایمی ایوارڈ ملا۔
یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کی پالیسی سے نالاں ہالی ووڈ اداکارہ کرسٹن کا امریکا چھوڑنے پر غور
انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا جن میں ‘افٹر آورز’، ‘بیٹل جوس’ اور ہوم الون کی پہلی 2 فلمیں شامل ہیں، جہاں انہوں نے کیون کی والدہ کا کردار ادا کیا۔
انہوں نے اپنے طویل اور شاندار کیریئر کے دوران دو ایمی ایوارڈز، ایک گولڈن گلوب اور دو ایس اے جی ایوارڈز جیتے۔ نسلوں نے انہیں ان کی محبت بھری شخصیت، مزاح اور یادگار کارکردگیوں کے لیے یاد رکھا۔
ان کے لواحقین میں ان کا شوہر اور دو بچے، میتھیو اور لوک شامل ہیں۔














