پاکستان 7 سال بعد آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز جیتنے میں کامیاب، اسپنرز نے بھی نیا ریکارڈ بنا دیا

ہفتہ 31 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے اسپنرز نے ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار یہ کارنامہ انجام دیا کہ ایک میچ میں تمام 10 وکٹیں حاصل کرلیں، جبکہ پاکستان 7 سال بعد آسٹریلیا کو ٹی20 سیریز میں شکست دینے میں کامیاب رہا۔

مزید پڑھیں: دوسرا ٹی20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 90 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

ہفتے کو کھیلے گئے 3 میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی20 میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 90 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 198 رنز بنائے، جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم صرف 16 اوورز میں 108 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

لاہور میں کھیلے گئے اس دوسرے میچ میں تمام 10 وکٹیں پاکستانی اسپنرز کے حصے میں آئیں، اور یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کی ٹیم میں کسی ایک ٹی ٹوئنٹی اننگز میں تمام وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں۔

ابرار احمد اور شاداب خان نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، عثمان طارق نے 2 اور صائم اور نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹی20 کی تاریخ میں یہ مجموعی طور پر دسواں موقع ہے جب کسی اننگز کی تمام وکٹیں اسپنرز کے نام ہوئیں، اور فل ممبرز کے درمیان یہ صرف دوسرا واقعہ ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کا فیصلہ نہ ہو سکا، پلیئرز کٹ کی رونمائی مؤخر

اس سے پہلے بھارت نے 2022 میں فلوریڈا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ سنگ میل حاصل کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 7 سال بعد آسٹریلیا کو ٹی20 سیریز مین شکست دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایپسٹین فائلز میں مودی کا نام سامنے آنے پر کانگریس کی تنقید، حکومت کی سخت تردید

امریکا کی بلوچستان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت، امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کا پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

برطانیہ کا تاریخی بھارتی ریسٹورنٹ 99 سال بعد بند ہونے کے قریب، بادشاہ چارلس سے مداخلت کی اپیل

غزہ پر اسرائیلی حملے: 37 فلسطینی شہید، حماس نے شدید نتائج کی وارننگ دے دی

آج ملک کے کن حصوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘