ایپسٹین فائلز میں مودی کا نام سامنے آنے پر کانگریس کی تنقید، حکومت کی سخت تردید

اتوار 1 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی وزارتِ انصاف کی جانب سے جاری کی گئی جیفری ایپسٹین سے متعلق تازہ دستاویزات میں ایک ای میل میں بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کا نام سامنے آنے کے بعد بھارت میں سیاسی ہلچل مچ گئی ہے، جبکہ نئی دہلی نے ان دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

یروشلم پوسٹ کے مطابق، ایپسٹین سے منسوب ایک ای میل میں نریندر مودی کے 2017 کے اسرائیل کے سرکاری دورے کا ذکر کیا گیا ہے، جو کسی بھی بھارتی وزیرِاعظم کا اسرائیل کا پہلا دورہ تھا۔ ای میل میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ مودی نے اس دورے کے دوران ایپسٹین کے مشورے پر عمل کیا، تاہم بھارتی حکام نے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایلون مسک اور جیفری ایپسٹین کے درمیان دوستانہ رابطوں کے شواہد منظرعام پر آگئے

بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کا کہنا ہے کہ ای میل میں صرف ایک بات درست ہے اور وہ نریندر مودی کا اسرائیل کا سرکاری دورہ ہے، جبکہ باقی تمام دعوے گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک سزا یافتہ مجرم کی من گھڑت باتیں ہیں اور نریندر مودی اور جیفری ایپسٹین کے درمیان کسی قسم کے رابطے یا مشاورتی کردار کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔

تاہم اپوزیشن جماعتوں نے اس معاملے کو بنیاد بنا کر حکومت سے وضاحت کا مطالبہ شروع کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مرکزی اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس نے وزیرِاعظم مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کسی بھی ممکنہ تعلق کو قومی شرمندگی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایپسٹین فائلز کی مزید کھیپ جاری: یہ کونسی معلومات ہیں، اہم شخصیات کے اوسان کیوں خطا ہیں؟

کانگریس کا دعویٰ ہے کہ ایپسٹین نے اپنی ای میل میں لکھا کہ مودی نے اسرائیل کے دورے سے قبل اس کے مشورے لیے اور یہ ای میل دورے کے تین دن بعد لکھی گئی۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ قومی وقار اور عالمی ساکھ سے جڑا ہے، اس لیے وزیرِاعظم کو وضاحت دینی چاہیے۔

واضح رہے کہ جیفری ایپسٹین نے 2019 میں نیویارک کی جیل میں خودکشی کی، جبکہ وہ جنسی اسمگلنگ کے مقدمات کا سامنا کر رہا تھا۔ تازہ فائلز میں کئی عالمی شخصیات کے ناموں کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟