11 سالہ امریکی لڑکے نے کینڈاما کھلونے کے ذریعے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

اتوار 1 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے 11 سالہ لڑکے کالب ہنٹر نے کینڈاما ٹائے کے ذریعے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر کے سب کو حیران کر دیا۔

کالب ہنٹر، جو وسکونسن ریاست سے تعلق رکھتا ہے، نے 30 سیکنڈ کے اندر کینڈاما کے 51 مکمل گردشیں مکمل کر کے 16 سال سے کم عمر بچوں کی کیٹیگری میں نیا ریکارڈ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا

ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کالب نے بتایا کہ انہوں نے اس ریکارڈ کو توڑنے کے لیے کافی مشق کی۔ مشق کے دوران اکثر گیند وقت سے پہلے گر جاتی تھی، لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔

کالب نے بتایا کہ ان کی تحریک ان کے والد سے ملی، جو خود اسی کیٹیگری میں سابقہ ریکارڈ ہولڈر ہیں۔ والد کی کامیابی نے انہیں محنت کرنے اور ریکارڈ حاصل کرنے کی ترغیب دی۔

کینڈاما کیا ہے؟

کینڈاما ایک روایتی جاپانی کھلونا ہے جو اپنی سادہ لیکن مہارت طلب ساخت کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ عام طور پر لکڑی سے بنایا جاتا ہے اور اس کی شکل Y نما ہینڈل، ایک گیند اور ایک دھاگے پر مشتمل ہوتی ہے جو گیند کو ہینڈل سے جوڑتا ہے

۔ کھیلنے کے دوران کھلاڑی کو گیند کو ایک سرے سے دوسرے سرے میں یا پیالوں میں ڈالنا، اسٹک پر بیلنس کرنا یا دھاگے کی مدد سے دوبارہ پکڑنا پڑتا ہے۔ کھیل میں پیچیدہ اور تیز ٹرکس کرنے کی مہارت سے کھیل دلچسپ اور چیلنجنگ بن جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رنگ شناس طوطے نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

کینڈاما صرف تفریح کا کھلونا نہیں بلکہ ہاتھ اور آنکھ کے توازن، ریفلیکس، صبر اور فوکس کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ہے۔ دنیا بھر میں اس کے کھیل اور مقابلے منعقد ہوتے ہیں اور کئی نوجوان اس کے ذریعے گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کر چکے ہیں۔

11 سالہ کالب ہنٹر نے 30 سیکنڈ میں 51 گردشیں مکمل کر کے عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پشاور کے مہندی آرٹسٹ محمد حنان علی جن سے خواتین بخوشی حنا لگواتی ہیں

کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف حادثات میں 18 سے زائد افراد جاں بحق

پنجاب حکومت کی عیدالفطر اور یوم پاکستان کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت

افغانستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر جمعرات کو منائی جائےگی

شاہ چارلس نے نائیجریا کے صدر کو دوپہر کا کھانا کیوں نہیں کھلایا؟

ویڈیو

پشاور کے مہندی آرٹسٹ محمد حنان علی جن سے خواتین بخوشی حنا لگواتی ہیں

اصل غربت دل کی ہوتی ہے، دل تنگ ہو تو دولت بھی بے کار ہے

دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا، افغان طالبان کا پروپیگنڈا بے نقاب

کالم / تجزیہ

افغانوں کی تباہی کے ذمہ دار فسادی افغان طالبان ہیں

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ