بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز کے بعد معمولات زندگی بحال

پیر 2 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران اب تک 177 دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 33 عام شہری اور 17 سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوگئے، تاہم اب زندگی معمول پر آرہی ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں فتنہ الہندوستان کے مزید 22 دہشتگرد ہلاک، مجموعی تعداد 177 ہوگئی

اب صوبے میں زمینی صورتحال حکومت اور سیکیورٹی فورسز کے مکمل کنٹرول میں ہے اور زندگی تقریباً معمول پر واپس آ چکی ہے۔ البتہ موبائل ڈیٹا سروسز جزوی طور پر متاثر ہیں اور کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں، بشمول قلات، خضدار، پنجگور، گوادر، نوشکی اور دالبندین میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے یہ آپریشنز مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے تعاون سے کیے جا رہے ہیں، تاکہ شہری نقصان کے امکانات کم سے کم ہوں۔

حکومت نے وعدہ کیا ہے کہ باقی ماندہ دہشتگردوں کا سراغ لگایا جائے گا تاکہ بلوچستان کے لوگ بلا خوف زندگی گزار سکیں۔

حکومت اور سیکیورٹی فورسز شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہیں۔

ادھر وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائےگی اور انہی کی زبان میں جواب دیا جائےگا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کے جغرافیائی حالات کی وجہ سے وہاں بڑے پیمانے پر فوج تعینات کرنے کی ضرورت ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہاکہ دہشتگردوں کے حوالے سے اگر مگر کی پالیسی کے بجائے انہیں صرف دہشتگرد کہا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی صحت کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دوں گا، سہیل آفریدی نے واضح کردیا

پاک بھارت میچ سے قبل بابر اعظم کا جونیئر کھلاڑیوں کو اہم مشورہ

اپوزیشن احتجاج جاری، اراکین کو پارلیمنٹ کے اندر محبوس رکھا گیا ہے، تحریک تحفظ آئین کا الزام

ایپسٹین اسکینڈل کی گونج برطانیہ تک، سابق سفیر مینڈلسن سے جواب طلب

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟