فلسطینی صدر محمود عباس نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی نیشنل کونسل کے انتخابات یکم نومبر کو منعقد کیے جائیں گے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی جانب سے یہ اعلان پیر کے روز کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس سمیت مزید 6 ممالک نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا
یہ پہلا موقع ہوگا کہ فلسطینی نیشنل کونسل کے ارکان کا انتخاب براہِ راست عوامی ووٹ کے ذریعے کیا جائے گا، جبکہ ماضی میں کونسل کے ارکان کو یا تو نامزد کیا جاتا تھا یا تحریک کے اندر سے منتخب کیا جاتا رہا ہے۔
🚨UNPRECEDENTED: Palestinian President Mahmoud Abbas announced that elections will be held on November 1 for the Palestinian National Council—the parliament of the Palestine Liberation Organization (PLO).
This marks the first time council members will be elected through direct… pic.twitter.com/f2LMP3apMw
— Ihab Hassan (@IhabHassane) February 2, 2026
فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے سربراہ اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے جاری کردہ صدارتی فرمان میں کہا گیا ہے کہ انتخابات جہاں جہاں ممکن ہوں گے، وہاں فلسطین کے اندر اور باہر منعقد کیے جائیں گے تاکہ دنیا بھر میں مقیم فلسطینی عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: غزہ کے لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں، عالمی ادارہ خوراک کا انتباہ
فلسطینی نیشنل کونسل طویل عرصے سے پی ایل او کی جلا وطن پارلیمنٹ کے طور پر کام کرتی آ رہی ہے۔
اس کونسل میں صدر محمودعباس کی جماعت فتح کو اکثریتی حیثیت حاصل ہے، جس کی بنیاد فلسطینیوں کے تاریخی رہنما یاسرعرفات نے رکھی تھی، جو 2004 میں انتقال کر گئے تھے۔
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد، جو پی ایل او کی رکن نہیں ہیں، فلسطینی نیشنل کونسل میں نمائندگی نہیں رکھتیں۔













