بھارت میں کشمیریوں کو مسلسل ہراسانی کا سامنا، کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بھی چیخ اٹھا

بدھ 4 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ جموں و کشمیر کے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارت کے مختلف حصوں میں، بالخصوص ہماچل پردیش میں، کشمیریوں کو درپیش مسلسل ہراسانی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلہ کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، جموں میں بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ کشمیریوں کو ہراساں کیے جانے کا عمل انتہائی افسوسناک ہے۔

وزرائے اعلیٰ کانفرنس میں بھی مسئلہ اٹھایا

عمر عبداللہ نے بتایا کہ انہوں نے یہ معاملہ وزرائے اعلیٰ کی کانفرنس میں بھی اٹھایا تھا اور تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے اپیل کی تھی کہ کشمیریوں کو ہراساں کرنے کا یہ سلسلہ، چاہے وہ طلبہ ہوں یا تاجر، فوری طور پر بند کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اس کے باوجود کشمیریوں کو ڈرانے دھمکانے اور نشانہ بنانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

قانون ساز اسمبلی میں بھی آواز بلند

کشمیریوں کو درپیش ہراسانی کا مسئلہ بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں بھی گونج اٹھا، جہاں متعدد ارکان نے اس اہم معاملے پر باقاعدہ بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔

کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ کے بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب مقبوضہ کشمیر سے باہر مقیم کشمیریوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر شدید خدشات پائے جاتے ہیں۔ انسانی حقوق کے حلقوں اور عوامی نمائندوں کی جانب سے کشمیریوں کے لیے بہتر تحفظ، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دل کے دورے کے بارے میں سب سے بڑا غلط فہمی کیا ہے؟

غزہ کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کو تیار ہیں، ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان

اگلے 12 سے 18 ماہ میں لاکھوں ملازمین اپنی نوکریوں سے محروم ہو سکتے ہیں

وزیراعظم کا دورۂ امریکا: عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال

سپریم کورٹ: سروس میٹر کیس میں وفاقی حکومت کی اپیل خارج، تاخیر معاف کرنے کی استدعا مسترد

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ