صوبائی دارالحکومت لاہور میں جشنِ بسنت کے رنگ نمایاں ہونے لگے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت شہر بھر میں بسنت کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جس کے تحت لبرٹی چوک اور شہر کی اہم شاہراہوں کو رنگ برنگی پتنگوں اور دلکش آرائش سے سجا دیا گیا ہے۔
لبرٹی چوک سمیت مختلف اہم مقامات پر دیوقامت پتنگیں نصب کی گئی ہیں، جبکہ مرکزی شاہراہوں کو خصوصی سجاوٹ سے آراستہ کیا گیا ہے۔ رنگین پتنگوں نے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
شہریوں میں جوش و خروش، بسنت کا ماحول بحال
شہر بھر میں بسنت کی سجاوٹ دیکھ کر شہریوں میں خوشی اور جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ اس طرح کی سرگرمیاں لاہور کی ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور شہر کو ایک بار پھر رنگوں کا شہر بنا دیتی ہیں۔
ثقافتی رنگوں کے فروغ کا عزم
انتظامیہ کے مطابق جشنِ بسنت کی سجاوٹ کا مقصد لاہور کی ثقافتی روایات کو اجاگر کرنا اور شہریوں کو خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے۔ آئندہ دنوں میں شہر کے دیگر علاقوں میں بھی اسی طرز کی سجاوٹ متوقع ہے۔
مزید جانیے طارق بن نواز کی اس ویڈیو رپورٹ میں












