وفاقی آئینی عدالت نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 سے متعلق انتخابی عذرداری کا فیصلہ سنا دیا ہے، جس میں باپ پارٹی کے امیدوار صالح بھوتانی کی درخواست منظور کر لی گئی۔
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم
عدالت نے صالح بھوتانی کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں پی بی 21 سے کامیاب امیدوار قرار دے دیا۔ صالح بھوتانی نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس کے تحت دوبارہ گنتی کا حکم دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار علی حسن زہری کی درخواست پر حلقہ پی بی 21 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا گیا تھا، جس کے بعد انتخابی نتائج متنازع بن گئے تھے۔
فیصلہ 29 جنوری کو محفوظ کیا گیا تھا
چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 29 جنوری کو فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج سنا دیا گیا ہے۔
وفاقی آئینی عدالت کے اس فیصلے کے بعد حلقہ پی بی 21 کی انتخابی صورتحال واضح ہو گئی ہے اور صالح بھوتانی کی کامیابی کو قانونی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔














