حکومت کا عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ

جمعرات 2 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، ریلیف بجلی بلوں میں دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو بجلی بلوں میں ریلیف دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بات چل رہی ہے، 300 سے زائد یونٹ والوں پر کوارٹرلی فیول ایڈجسٹمنٹ لانی ہے اور 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کا تحفظ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مؤخر کیے گئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کو آئندہ آنے والے مہینوں میں وصول کریں گے تو سرکیولر ڈیٹ کم ہوتا جائے گا جبکہ اس طریقے سے عوام کو بھی ریلیف ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp