گنیز ورلڈ ریکارڈز نے سلطان گولڈن کے 2 نئے عالمی ریکارڈ تسلیم کر لیے

بدھ 4 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے منگل کے روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے ایک اسٹنٹ شو کے دوران سلطان گولڈن کی قائم کردہ 2 عالمی ریکارڈز کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق سلطان گولڈن نے 13 دسمبر 2025 کو ایک میل کا فاصلہ الٹی سمت یعنی ریورس گیئر میں صرف 57 سیکنڈ میں طے کرکے طویل ترین ریورس ڈرائیو کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سلطان محمد گولڈن نے ریورس ڈرائیونگ کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اس کے علاوہ انہوں نے 121.72 فٹ طویل ریورس ریمپ جمپ مکمل کر کے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کیا۔

ادارے نے اعلان کیا کہ ویڈیو کلپس اور ڈرون فوٹیج سمیت تمام تکنیکی شواہد کا بغور جائزہ لیا گیا، جس کے بعد دونوں ریکارڈز کو تسلیم کر لیا گیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اپنے بیان میں کہا کہ شواہد کی تصدیق کے بعد سلطان محمد خان کو باضابطہ طور پر نئے ریکارڈ ہولڈر کے طور پر تسلیم کر لیا گیا ہے۔

ادارے کے مطابق ریکارڈ سرٹیفکیٹس روانہ کر دیے گئے ہیں، جو 20 فروری 2026 تک موصول ہو جائیں گے۔

اپنی پہلی کوشش میں سلطان گولڈن نے ایک امریکی اسٹنٹ مین کا قائم کردہ ریکارڈ توڑا، جس نے 2022 میں ایک میل کا فاصلہ ریورس میں ایک منٹ 15 سیکنڈ میں طے کیا تھا۔

سلطان گولڈن نے یہی فاصلہ صرف 57 سیکنڈ میں مکمل کر کے شائقین سے زبردست داد وصول کی۔

مزید پڑھیں: سلطان محمد گولڈن نے ریورس ڈرائیونگ کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بلوچستان کے ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے سلطان گولڈن نے اس کامیابی پر اکتفا نہیں کیا اور جلد ہی ایک اور عالمی ریکارڈ کی کوشش کے لیے دوبارہ ٹریک پر آئے۔

انہوں نے 121.72 فٹ کا ریورس ریمپ جمپ کامیابی سے مکمل کیا، جو ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

اس سے قبل طویل فاصلے کے ریورس ریمپ جمپ کا عالمی ریکارڈ 89 فٹ 3.25 انچ تھا، جسے سلطان گولڈن نے واضح فرق سے عبور کرکےحاضرین سے بھرپور داد و تحسین وصول کی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں پہلی بار بغیر ڈرائیور کے کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو

2 نئے عالمی ریکارڈز قائم کرنے کے بعد بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سردار سرفراز بگٹی اور گورنر بلوچستان نے سلطان گولڈن سے ملاقات میں انہیں اس شاندار کارنامے پر مبارکباد دی۔

اس اسٹنٹ شو میں وزیر اعلیٰ بلوچستان، گورنر، اور متعدد سول و عسکری حکام نے شرکت کی، جو حالیہ برسوں میں پاکستان میں ہونے والے نمایاں ترین اسٹنٹ ڈرائیونگ ایونٹس میں شمار کیا جا رہا ہے۔

سلطان گولڈن موٹر کار اور موٹر سائیکل اسٹنٹس میں اپنی مہارت کے باعث پہلے ہی خاص شہرت رکھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

افغان طالبان کی جارحیت ناقابل برداشت، مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا، محسن نقوی

کابل، قندھار اور پکتیا میں پاک فضائیہ کے حملے، افغان ترجمان نے تصدیق کردی

پاک فوج کے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی

پاک افغان سرحدی جھڑپیں: دشمن کی شکست مقدر ہے، افواج فیصلہ کن جواب دے رہی ہیں، خواجہ آصف

ویڈیو

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

پاکستان کیخلاف مودی، افغان اور نیتن یاہو کی ممکنہ سازش، قصور سانحہ، عمران ریاض بمقابلہ شاہد آفریدی

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان