دھابیجی: ریل گاڑی میں بچی کی پیدائش، زچہ و بچہ بخیروعافیت

بدھ 4 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رحمان بابا ایکسپریس میں سفر کے دوران ایک بچی کی پیدائش کا واقعہ پیش آیا، ماں اور نومولود کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ ٹرین انجن خراب ہونے کے باعث کراچی کے قریب ضلع ٹھٹھہ میں واقع دھابیجی ریلوے اسٹیشن پر کھڑی تھی کہ بوگی نمبر 08 میں خاتون کو دردِ زہ شروع ہوا اور ڈیلیوری کا عمل مکمل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: شکارپور: ریلوے ٹریک پر مبینہ دھماکہ، پشاور جانے والی ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کے ہیڈ کانسٹیبل شعیب رضا نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فوری طور پر ڈاکٹرز کو طلب کیا۔ ٹرین میں موجود ڈاکٹرز نے ماں اور بچی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ڈیلیوری کے بعد خاتون مزید سفر کے قابل نہ رہیں، جس پر ریلوے پولیس کی درخواست پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی۔ بعد ازاں خاتون اور نومولود کو اہلِ خانہ کی رضامندی سے کورنگی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیے: ایم ایل ون، کراچی روہڑی سیکشن پر کام کا آغاز کب ہوگا؟ احسن اقبال نے خوشخبری سنا دی

واقعے کے دوران ریلوے پولیس نے مکمل تعاون کیا، جبکہ خاتون مسافروں نے بروقت مدد اور تعاون پر ریلوے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی ملاقات

’ٹی وی کی آواز کم کرنے کو کیوں کہا‘، بیوی نے شوہر کو چاقو مار کر قتل کر دیا

ایران پر ممکنہ حملہ: برطانیہ کا امریکا کو فوجی اڈے دینے سے انکار

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیراعظم نے فلسطینی مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، عطا اللہ تارڑ

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ