ممبئی حاملہ معذور خاتون کے ساتھ زیادتی، ڈی این اے رپورٹ میں والد ہی ملزم ثابت

جمعرات 5 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

بھارتی شہر ممبئی میں پیش آنے والے ایک انتہائی افسوسناک اور انسانیت کو جھنجھوڑ دینے والے واقعے میں 20 سالہ سماعت و گویائی سے محروم خاتون کے ساتھ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے، جس کے نتیجے میں وہ حاملہ ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد متاثرہ خاتون کا والد ہی بچے کا حیاتیاتی باپ ثابت ہوا، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت، منی پور میں اغوا اور اجتماعی زیادتی کی شکار خاتون انتقال کر گئی

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے علاقے کَف پریڈ میں مارچ سے ستمبر 2025 کے دوران پیش آیا۔ ستمبر میں خاتون نے اپنی دادی کو پیٹ میں تکلیف کی شکایت کی، جس پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں طبی معائنے سے 5 ماہ کی حمل کا انکشاف ہوا۔ اسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

ابتدائی طور پر پولیس کو بیان ریکارڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا، تاہم بعد ازاں خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص اور 17 سالہ لڑکے کو بھی حراست میں لیا گیا۔ تفتیش کے دوران 17 مشتبہ افراد کے ڈی این اے نمونے لیے گئے، جنہیں جنین کے ڈی این اے سے ملایا گیا۔ 27 جنوری کو آنے والی رپورٹ میں صرف ایک مثبت میچ سامنے آیا، جو متاثرہ خاتون کے والد کا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس درج کر کے مزید قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ دیگر افراد کے کردار کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

عماد وسیم کی دھمکیاں منظر عام پر، سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے واٹس ایپ چیٹس شیئر دیں

عمران خان کیخلاف شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی روک دی گئی

راجوڑی میں عسکریت پسندوں سے بھارتی فوج کی جھڑپیں، 4 اہلکار ہلاک، متعدد شدید زخمی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین نے عماد بٹ پر لگی 2 سال کی پابندی ہٹادی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب