امریکا کا بلوچستان حملوں پر پاکستان سے اظہارِ یکجہتی، ذمہ داروں کو سزا دلانے کی حمایت

جمعہ 6 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے بلوچستان میں حالیہ عسکریت پسند حملوں کے بعد پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور نے کہا کہ وہ ان خوفناک حملوں کے بعد پاکستان کے ساتھ ’ثابت قدمی سے کھڑا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل کی بلوچستان حملوں کی شدید مذمت، عالمی برادری سے پاکستان کیساتھ تعاون پر زور

بیورو برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور نے یاد دلایا کہ بلوچ لبریشن آرمی یعنی بی ایل اے امریکا کی جانب سے نامزد غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کی فہرست میں شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم ان خوفناک حملوں کے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرانے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

اس سے قبل جمعرات ہی کے روز سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں ’آپریشن ردالفتنہ-1‘ مکمل کیا، جس کے دوران کئی روز تک جاری کلیئرنس کارروائیوں میں مجموعی طور پر 216 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن 31 جنوری کو صوبے بھر میں ہونے والے مربوط حملوں کے بعد شروع کیا گیا، جن کے باعث مختلف علاقوں میں معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیں: آپریشن ردّ الفتنہ-1: بلوچستان میں دہشتگرد نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ، 216 دہشتگرد ہلاک

فوج کے ترجمان کے مطابق ان انٹیلیجنس بنیادوں پر کی گئی کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ان پرتشدد واقعات کے دوران 36 شہری، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جاں بحق ہوئے۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 22 اہلکاروں نے بھی جانیں قربان کیں۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگرد حملے اور بھارت میں ’دھرندھر‘ کی ایک ہی روز ریلیز نے سوالات پیدا کر دیے

کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

ان حملوں کی اقوام متحدہ نے بھی مذمت کی ہے، جہاں یو این حکام نے تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کو جوابدہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیراعظم نے فلسطینی مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، عطا اللہ تارڑ

سعودی عرب نے سابق امریکی سینٹکام کمانڈر کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نواز دیا

’عمران خان رہائی فورس‘ کے قیام میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ