معروف سوشل میڈیا اسٹار ڈاکٹر نبیہہ علی خان کے شوہر حارث کھوکھر نے انہیں شادی سے قبل دیے گئے بیانات کی یاد دہانی کرائی جس میں ڈاکٹر نبیہہ کہتی تھیں کہ اسلام میں 4 شادیاں جائز ہیں اور مردوں کے لیے ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔
حالیہ پوڈکاسٹ میں ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے ایک بار پھر 4 شادیوں کے موضوع پر بات کی اور کہا کہ وہ کسی ایسی شادی میں نہیں رہیں گی جہاں ان کے شوہر ان کی محبت اور کوششوں کے باوجود کسی دوسری عورت سے شادی کریں۔ تاہم اگر کوئی عورت اس صورتحال کو برداشت کر سکتی ہے تو اسے اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہیے۔
اس موقع پر حارث کھوکھر نے ڈاکٹر نبیہہ کو ان کے سابقہ بیانات کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ شادی سے پہلے خود کہتی رہی ہیں کہ پاکستان میں خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے اس لیے مردوں کو متعدد شادیاں کرنے کی اجازت ہونی چاہیے تو کیا آپ اب بھی اپنے بیان پر قائم ہیں؟
ڈاکٹر نبیہہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں لیکن اگر کوئی دوسری عورت آئی تو پہلے میں اپنا گھر بچاؤں گی اور اسے عبرت کا نشان بناؤں گی تاکہ دوسری عورتوں کو بھی نصیحت ہو۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر ان کے شوہر حارث دوسری شادی کریں اور ان کا ساتھ برقرار رکھیں، تو وہ خود علیحدگی اختیار کر لیں گی۔














