کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا1700 روپے کمی کے بعد کے بعد 234500 روپےکا ہوگیا جب کہ10گرام سونا 1457 روپے کمی کے بعد 201046 روپےکا ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 184291 روپے ہو گئی۔
جب کہ عالمی بازار میں سونا1 ڈالر کمی کے بعد 1945 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔