مقامی لیگز عالمی کرکٹ کے مستقبل کے لیے کس قدر خطرناک بنتی جارہی ہیں؟

پیر 29 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے جنرل مینیجر وسیم خان نے کہا ہے کہ نئی ٹی 20 لیگز کے آنے سے انٹرنیشنل کرکٹ میں کھلاڑیوں کی دستیابی کا بحران پیدا ہو گیا ہے لہٰذا آئی سی سی کو چاہیے کہ وہ ٹی 20 لیگز کے ساتھ بات چیت کے ذریعے کھلاڑیوں کی دستیابی کے لیے کوئی راستہ تلاش کرے۔

آئی سی سی کے جنرل منیجر آف کرکٹ کا کہنا ہے کہ ریڈ بال کرکٹ کے لیے اگلے ا8 برسوں تک کا لائحہ عمل بنانا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ایک اہم ایونٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں 15 دن سے بھی کم وقت رہ گیا ہے لیکن کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث غیر یقینی صورت حال بڑھ رہی ہے۔

وسیم خان کے مطابق اس سال جنوبی افریقہ، متحدہ عرب امارات، اور جولائی سے امریکا میں نئی ​​لیگز شروع ہو رہی ہیں جن کے باعث کھلاڑیوں کی دستیابی میں مزید بحران پیدا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جیسن رائے امریکا کی میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) میں کھیلنے کے لیے انگلینڈ کے ساتھ اپنے اضافی معاہدے کے ایک حصے کو آگے بڑھا رہے ہیں، ٹرینٹ بولٹ نے گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے ساتھ مرکزی معاہدہ ترک کر دیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل فرنچائزز کی جانب سے کھلاڑیوں کو سال بھر کے معاہدے کی پیشکش کی جارہی ہے اور یہ سب انٹرنیشنل کیلنڈر کو پس پشت ڈال کر کیا جا رہا ہے۔

وسیم خان کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ ڈومیسٹک لیگز شائقین اور پلیئرز کو زیادہ مواقع فراہم کر رہی ہیں جو صرف ہمارے وائٹ بال ٹورنامنٹ ( ایک روزہ یا ٹی20) کے لیے فائدہ مند ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کے کیلنڈر کے ساتھ ہی نئی لیگز بھی آرہی ہیں اب ظاہر ہے اس ساری صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں باہمی تعاون کے ساتھ کوئی حل نکالنا ہوگا۔

آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو اگلے 8 سال کے لیے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے اس وجہ سے ابھی اس پرانے فارمیٹ کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی کچھ ممالک اور بڑے کھلاڑی ورلڈ ٹیسٹ چیمیئن شپ کو ضروری سمجھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہمیں کچھ ایسا لائحہ عمل بنانا ہوگا جس کے تحت ہم ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ٹی 20 لیگز کو ایک ساتھ لے کر چل سکیں اور کھلاڑی بھی دستیاب ہوں۔

وسیم خان نے بتایا کہ سابق آسٹریلین کرکٹر رکی پونٹنگ نے ٹیسٹ کرکٹ کو مضبوط بنانے کے لیے ایک تجویز پیش کی ہے جس کے مطابق ٹیسٹ کھیلنے کے لیے کھلاڑیوں کی فیس میں اضافہ کیا جانا چاہیے تا کہ کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ کو زیادہ سے زیادہ توجہ دے سکیں لیکن کمیٹی کے ممبران نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔

 تاہم آئی سی سی جنرل مینیجر کا کہنا تھا کہ بورڈ کے تمام ممبران اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ اگلے 2 سال کا کوئی لائحہ عمل بنائیں جس کے تحت کھلاڑیوں کی دستیابی یقینی ہو اور ٹیسٹ کرکٹ کو فروغ مل سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی