ٹی20 ورلڈکپ کے گروپ مرحلے کے آٹھویں میچ میں زمبابوے نے عمان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوین کپتان سکندر رضا نے ٹاس جیت کر عمان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
زمبابوے کے بولرز نے کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پاور پلے میں ہی 4 وکٹیں حاصل کیں اور عمان کی ٹیم کو ابتدائی دباؤ میں لے آئے۔
Brian Bennett took flight and took our breath away with a catch of the tournament contender 😮💨
Follow the #T20WorldCup here 👉 https://t.co/lkOSOhmQDQ pic.twitter.com/bWoirKmWDY
— ICC (@ICC) February 9, 2026
7 اوورز میں عمان کی ٹیم 27 رنز پر 5 وکٹیں گنوا چکی تھی، جس کے بعد ونایک شکلا اور سفیان محمود نے کوشش کی کہ ٹیم کو سنبھالا جائے، تاہم وہ بڑا مجموعہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
عمان کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 103 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جس میں ندیم خان نے 20 رنز بنائے۔
زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزارابانی اور بریڈ ایونز نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ رچرڈ نگاراوا نے بھی 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اور کپتان سکندر رضا نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔
زمبابوے کے لیے 104 رنز کا ہدف آسان ثابت ہوا اور ٹیم نے اسے 13.3 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
اوپنر برائن برینٹ نے 48 رنز بنائے، برینڈن ٹیلر 31 رنز کے ساتھ ریٹائر ہرٹ ہوئے، مرومانی نے 21 رنز بنائے اور کپتان سکندر رضا 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
عمان کی جانب سے سفیان محمود نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔














