نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کہ ملک کی معیشت کی مضبوط بنیادوں، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ اور کاروباری کمیونٹی کے مفادات کے تحفظ کے اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کا یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات پر زور
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں ملک میں اقتصادی ترقی کو تیز کرنے، تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے، اور کاروباری حضرات و برآمد کنندگان کے مفادات کو فروغ دینے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ تجارتی اور اقتصادی ترقی کے لیے چیمبرز آف کامرس کے ساتھ قریبی تعاون کو فروغ دیا جائے۔
Deputy Prime Minister / Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 chaired a meeting focused on boosting economic growth, expanding trade and investment opportunities, and promoting the interests of businesses and exporters. The discussions also emphasized… pic.twitter.com/30qCSLY5Ev
— Office of the Deputy Prime Minister (@DPM_PK) February 9, 2026
اجلاس میں وزیرِ تجارت، وزیراعظم کے خصوصی معاون طارق باجوا، وزیر مملکت برائے فائنانس و ریلوے، وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے صنعت و پیداوار، وزارت خارجہ کے سینئر اہلکار اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کاروباری افراد اور ایکسپورٹرز کو ہرممکن سہولیات فراہم کررہی ہے، وزیراعظم شہبازشریف
نائب وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی معیشت کی مضبوط بنیادوں، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ، اور کاروباری کمیونٹی کے مفادات کے تحفظ کے اقدامات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
اجلاس میں تجارتی پالیسیوں، برآمدات کے فروغ، اور اقتصادی ترقی کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔














