پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی متعصبانہ نگران حکومت تاریخ میں کبھی نہیں آئی۔
عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا جارہا ہے کیا ملک ایسے وقت احتجاج کا متحمل ہوسکتا ہے جب امپورٹڈ حکومت کے ہاتھوں ملک دیوالیہ ہو چکا ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو بدھ اور جمعرات کی شب ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کےخلاف مقدمہ آبپارہ تھانہ میں پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر راجہ عنایت الرحمان کی درخواست پردرج کیا گیا تھا۔