واٹس ایپ صارفین کو ایک نئی سیکیورٹی وارننگ کے بعد اپنی پرائیویسی سیٹنگز پر فوری توجہ دینے کا مشورہ دیا گیا ہے کیونکہ ایک تکنیکی خامی کے باعث صارفین کا ذاتی ڈیٹا ہیکرز کے نشانے پر آ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ میں انسٹاگرام کی طرح ’کلوز فرینڈز‘ فیچر متعارف کرانے کی تیاری
سیکیورٹی ماہرین کے مطابق واٹس ایپ میں موجود آٹو میٹک میڈیا ڈاؤن لوڈ فیچر ایک بڑا خطرہ بن چکا ہے جس کے ذریعے موصول ہونے والی تصاویر، ویڈیوز اور دیگر فائلز صارف کی اجازت کے بغیر خودکار طور پر موبائل فون میں محفوظ ہو جاتی ہیں۔
ایکسپریس یو کے کی رپورٹ کے مطابق دھوکے باز افراد اس فیچر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صارفین کو جعلی واٹس ایپ گروپس میں شامل کرتے ہیں جہاں سے نقصان دہ فائلز خود بخود فون میں ڈاؤن لوڈ ہو جاتی ہیں اور صارف کو اس کا علم بھی نہیں ہوتا۔
ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یا تو آٹو میٹک ڈاؤن لوڈ فیچر بند کر دیں یا واٹس ایپ کا ایڈوانسڈ پرائیویسی موڈ استعمال کریں تاکہ کسی بھی قسم کی میڈیا فائل صارف کی اجازت کے بغیر محفوظ نہ ہو سکے۔
مزید پڑھیے: واٹس ایپ کا نیا فیچر: اواتار اسٹیکرز کی پرائیویسی اب آپ کے ہاتھ میں
اس کے علاوہ صارفین کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ واٹس ایپ گروپس میں شامل کرنے کی اجازت محدود رکھیں تاکہ حملہ آور افراد کسی بھی وقت انہیں مشکوک گروپس میں شامل نہ کر سکیں۔
واٹس ایپ میں آٹو میٹک ڈاؤن لوڈ بند کرنے کا طریقہ
واٹس ایپ کھولیں، اسکرین کے اوپر دائیں جانب موجود 3 نقطوں پر ٹیپ کریں، پھر ’سیٹنگز‘ میں جا کر ’اسٹوریج اینڈ ڈیٹا‘ منتخب کریں۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان
وہاں میڈیا آٹو ڈاؤن لوڈ کے آپشن میں موبائل ڈیٹا، وائی فائی اور رومنگ کے لیے علیحدہ علیحدہ سیٹنگز موجود ہوں گی۔
ہر آپشن پر جا کر ’فوٹوز‘، ’آڈیوز‘ ، ویڈیوز اور’ ڈاکیومینٹس‘ کے سامنے موجود نشان ہٹا دیں اور ’اوکے‘ پر ٹیپ کر کے تصدیق کریں۔
ان سیٹنگز کے بعد کوئی بھی میڈیا فائل خودکار طور پر ڈاؤن لوڈ نہیں ہو گی۔
یہ بھی پڑھیے: واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان
ماہرین کے مطابق ان احتیاطی اقدامات پر عمل کر کے صارفین اپنے موبائل فون اور ذاتی معلومات کو ہیکنگ اور آن لائن فراڈ سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔














