چین نے امریکا کے خفیہ جوہری تجربات کے الزامات کی تردید کردی

پیر 9 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین نے امریکا کے خفیہ جوہری تجربات کے الزامات کی سخت سے تردید کردی ہے۔

پیر کے روز امریکا کے الزامات کی تردید کی کہ اس نے خفیہ جوہری تجربات کیے، چین نے الزامات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے واشنگٹن پر اپنے تجربات شروع کرنے کے بہانے تراشنے کا الزام عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے امریکی صدر کے ایٹمی تجربات کے دعوے کو بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا

چین کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’امریکی الزامات بالکل بے بنیاد اور جھوٹ ہیں۔ چین سختی سے امریکا کی اپنی جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے لیے بہانے تراشنے کی کوشش کی مخالفت کرتا ہے، چین نے واشنگٹن سے فوری طور پر غیر ذمہ دارانہ اقدامات بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

یاد رہے کہ اکتوبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ واشنگٹن ماسکو اور بیجنگ کے برابر جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کرے گا، تاہم انہوں نے اس نوعیت یا طریقہ کار کی وضاحت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کا زیرِ زمین جوہری تجربات کو خارج از امکان قرار دینے سے انکار

یاد رہے کہ جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی غیر جوہری ہتھیاروں کی کانفرنس میں امریکا کے زیرِ صدارت اسلحہ کنٹرول کے لیے سیکریٹری تھامس ڈِنانو نے چین پر 22 جون 2020 کو تجربات کرنے اور بڑے جوہری تجربات کی تیاری کا الزام عائد کیا تھا۔

تھامس ڈِنانو کے بیانات اس وقت سامنے آئے جب وہ امریکا کے نئے منصوبے کا اعلان کررہے تھے، جس کے تحت روس اور چین کے ساتھ 3 فریقی مذاکرات کے ذریعے نئے جوہری ہتھیاروں کی حد بندی طے کی جائے، جبکہ واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان آخری اہم معاہدہ گزشتہ جمعرات کو ختم ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا ٹرمپ پر دوغلے پن کا الزام، جوہری تجربات کے اعلان کی مذمت

چین نے پہلے ہی کہا ہے کہ وہ اس مرحلے پر غیر جوہری ہتھیاروں کے مذاکرات میں شامل نہیں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران پر ممکنہ حملہ: برطانیہ کا امریکا کو فوجی اڈے دینے سے انکار

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیراعظم نے فلسطینی مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، عطا اللہ تارڑ

سعودی عرب نے سابق امریکی سینٹکام کمانڈر کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نواز دیا

’عمران خان رہائی فورس‘ کے قیام میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ