ٹی20 ورلڈ کپ 2026: نیوزی لینڈ نے متحدہ عرب امارات کو شکست دے دی

منگل 10 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے 11ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے متحدہ عرب امارات کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ میں یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز اسکور کیے، جس کے جواب میں کیویز نے ہدف 15.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: جنوبی افریقہ نے کینیڈا کو 57 رنز سے شکست دے دی

یو اے ای کی جانب سے کپتان محمد وسیم نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 66 رنز بنائے، جبکہ علی شان شرافو نے 55 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ مایانک کمار نے 21 رنز کا اضافہ کیا۔ دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جیکب ڈفی، لاکی فرگوسن، مچل سانٹنر اور گلین فلپس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز ٹم سیفرٹ اور فن ایلن نے شاندار آغاز فراہم کیا اور یو اے ای کے بولرز کو کسی قسم کا موقع نہ دیا۔ ٹم سیفرٹ نے 42 گیندوں پر ناقابل شکست 89 رنز بنائے جس میں 12 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، جبکہ فن ایلن نے 50 گیندوں پر 84 رنز اسکور کیے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستانی کرکٹر احسان عادل جسدیپ سنگھ کے متبادل کے طور پر امریکی اسکواڈ میں شامل

دونوں اوپنرز نے پہلی وکٹ کے لیے 175 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی اور ٹیم کو باآسانی فتح سے ہمکنار کیا۔

یو اے ای کی جانب سے کوئی بھی بولر وکٹ حاصل نہ کرسکا، تاہم حیدر علی نے نسبتاً بہتر بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 27 رنز دیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’آئیے لندن کا بہترین چہرہ دکھائیں‘، میئر صادق خان نے لیسٹر اسکوائر میں رمضان لائٹس کا افتتاح کردیا

پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستان نے اب تک کتنے ٹی20 میچز کھیلے اور نتائج کیا رہے؟

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران میں نظام کی تبدیلی کا اشارہ، ایک اور بحری بیڑا مشرق وسطیٰ میں بھیجنے کا اعلان

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت سے بڑے مقابلے سے قبل پاکستان کا بھرپور ٹریننگ سیشن

دہلی یونیورسٹی میں اختلاف کی قیمت؟ ایک واقعہ، کئی سوالات

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟