عمران خان کا علاج ماہر ڈاکٹروں کے ذریعے ہونا چاہیے، علیمہ خان کا مطالبہ

منگل 10 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ٹرائل کے دوران عمران خان نے ان سے کہا تھا کہ اب وہ اپنی آنکھوں میں ڈراپ استعمال کررہے ہیں اور عینک کا نمبر بھی تبدیل کرلیا ہے۔ ان کا علاج ماہر ڈاکٹروں کے ذریعے ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے فوری ملاقات کی درخواست مسترد کردی

اڈیالہ جیل کے قریب ماربل فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ سلمان صفدر کے باہر آنے تک انہیں ملاقات کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا، تاہم سلمان صفدر نے تصدیق کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان خیریت سے ہیں۔

علیمہ خان نے مزید کہاکہ ملاقات کے بعد زیادہ سوالات نہیں کیے کیونکہ سلمان صفدر کو سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کرنی تھی۔

انہوں نے واضح کیاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کا معاملہ اہم ہے اور علاج ماہر ڈاکٹروں کے ذریعے ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم یوسف کی موجودگی میں ماہر ڈاکٹروں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیماری کی تشخیص اور علاج کرنے کی اجازت دی جائے، کیونکہ انہیں بہترین علاج کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان سے بیرسٹر سلمان صفدر کی 3 گھنٹے تک ملاقات، صحت سے متعلق حقائق سامنے رکھ دیے

واضح رہے کہ بیرسٹر سلمان صفدر کی آج عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، جس کے بعد انہوں نے کہاکہ عمران خان کی صحت ٹھیک ہے۔ تاہم انہوں نے تفصیلی بات چیت کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہاکہ وہ سپریم کورٹ میں اس حوالے سے رپورٹ جمع کرائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج پر بھی تقسیم، فیملی اور مختلف رہنماؤں کی الگ الگ ٹولیاں

مصنوعی ذہانت نے اختلافی مضمون لکھ کر شائع بھی کردیا، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان اور چین کا فوری جنگ بندی پر زور، امن کے لیے 5 نکات پیش کردیے

امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، طاہر اشرفی

پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا