لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بطور صدر مسلم لیگ (ن) کے عہدے پر بحال کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کے صدر کے عہدے پر بحال کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی جس پر ہائیکورٹ رجسٹری نے اعتراض عائد کیا تھا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے عہدے سے ہٹایا تھا، سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف ہائیکورٹ درخواست پر سماعت نہیں کر سکتی۔
لاہور ہائیکورٹ میں رجسٹرار کے اعتراض کے خلاف درخواست دائر کی گئی جس پر جسٹس علی باقر نجفی نے سماعت کی، جسٹس علی باقر نجفی نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا اور درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔
عدالت نے قرار دیا ہے ہائیکورٹ سپریم کورٹ کے ماتحت ہے جو سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف سماعت نہیں کر سکتی، نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا درخواست گزار سپریم کورٹ رجوع کرے۔