ٹی 20 ورلڈ کپ کے 14ویں میچ میں آسٹریلیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئرلینڈ کو 67 رنز سے ہرا دیا۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، اور آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا۔
Australia begin their #T20WorldCup campaign with a dominant victory over Ireland 🔥
📝: https://t.co/JAY98fldkw pic.twitter.com/ACelQ3NsCH
— ICC (@ICC) February 11, 2026
مارکوس اسٹونس نے 29 گیندوں پر جارحانہ 45 رنز بنائے، جبکہ میٹ رینشا اور جوش انگلس نے 37، 37 رنز کی قیمتی اننگز کھیلیں۔ کیمرون گرین نے 21 رنز اسکور کیے، اور گلین میکسویل 9 رنز کے ساتھ آؤٹ ہوئے۔ اوپنر ٹریوس ہیڈ 6 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، جبکہ کوپر کونولی 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم 16.5 اوورز میں 115 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جارج ڈوک ریل 41 اور لورکن ٹکر 21 رنز بنا سکے، جبکہ کپتان پال اسٹرلنگ محض ایک رن کے ساتھ ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس اور ایڈم زمپا نے تباہ کن بولنگ کی، دونوں نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ میتھیو کھونیمن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ آئرلینڈ کی طرف سے مارک ادائر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس کے علاوہ جارج ڈوک ریل اور ہیری ٹیکٹر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔














