سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اپنے گھر میں گر کر زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کو گرنے کے باعث جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئی ہیں۔
سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ باتھ روم میں گر گئے سر میں شدید چوٹیں آئیں ان کو فوری طور پر ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے
pic.twitter.com/XOdObtvgk4— Atif Rauf (@Atifrauf79) February 11, 2026
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ قمر جاوید باجوہ منگل کی صبح ساڑھے چار بجے اپنے گھر کے واش روم میں گر گئے تھے۔
سابق آرمی چیف کے سر پر بھی زخم آئے ہیں اور وہ اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں، اور اسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ قمر جاوید باجوہ کو 2016 میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف مقرر کیا تھا، بعد ازاں عمران خان نے 2019 میں انہیں 3 سال کی توسیع دی۔
مزید پڑھیں: بشریٰ بی بی کا سعودی عرب کے حوالے سے گھناؤنا الزام، بیان جھوٹا ہے: جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ
سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ 29 نومبر 2022 کو ریٹائر ہوئے جس کے بعد جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھالی، جو اس وقت بھی آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز ہیں۔













