بنگلہ دیش: جماعت اسلامی نے مقامی رہنما سے رقم برآمدگی کا دعویٰ پولیس کا ’منصوبہ بند ڈراما‘ قرار دیدیا

بدھ 11 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

بنگلہ دیش میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سیدپور ایئرپورٹ پر حراست میں لیے گئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر کے بیگ سے 74 لاکھ ٹکا نقد رقم برآمد ہوئی ہے، تاہم جماعت اسلامی نے اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کارروائی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ’منصوبہ بند ڈراما‘ قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: ووٹ خریدنے والوں کو پولیس کے حوالے کیا جائے، امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش ڈاکٹر شفیق الرحمان

پولیس کے مطابق ٹھاکرگاؤں ضلع کے امیر جماعت اسلامی بلال الدین پردھان بدھ کی صبح تقریباً 10 بج کر 55 منٹ پر ڈھاکا سے یو ایس بنگلہ ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے سیدپور پہنچے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر ان کے سامان کی تلاشی لی گئی جس کے دوران بڑی مقدار میں نقد رقم برآمد ہوئی۔

سیدپور تھانے کے آفیسر انچارج رضاالکریم رضا نے میڈیا کو بتایا کہ گنتی مکمل ہونے کے بعد ضبط کی گئی رقم 74 لاکھ ٹکا نکلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بلال الدین پردھان نے ابتدائی طور پر رقم کو کاروباری لین دین سے متعلق قرار دیا تاہم فوری طور پر اس کے ذرائع سے متعلق دستاویزی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔ حکام کے مطابق رقم کے ماخذ اور ممکنہ استعمال کے بارے میں پوچھ گچھ جاری ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ حراست کے بعد پردھان کی طبیعت ناساز ہوئی جس پر انہیں ایمبولینس کے ذریعے سیدپور کے 100 بستروں کے اسپتال منتقل کیا گیا اور بعد ازاں مزید طبی معائنے کے لیے رنگپور بھیج دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک ویڈیو بیان میں بلال الدین پردھان نے کہا کہ رقم میں سے 50 لاکھ ٹکا گارمنٹس کے کاروبار سے متعلق تھے۔ انہوں نے خود کو ٹھاکرگاؤں کے سالندر ڈگری کالج میں استاد بھی بتایا۔
مزید پڑھیں: جماعت اسلامی بنگلہ دیش کا بھارتی سرحد کے ساتھ فینی میں ڈیم تعمیر کرنے کا وعدہ

دوسری جانب جماعت اسلامی نے ڈھاکا میں مرکزی دفتر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پولیس کے دعوے کو مسترد کر دیا۔ جماعت کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل احسان المحبوب زبیر نے کہا کہ بینکوں کی بندش کے باعث کاروباری ضرورت کے لیے نقد رقم ساتھ رکھنا ایک معمول کی بات تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پردھان کو ایئرپورٹ پر جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا اور ذہنی دباؤ کے باعث ان کی طبیعت خراب ہوئی۔

حکام کی جانب سے تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا اس معاملے میں باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے گا یا نہیں، جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان، دہشتگردی اور پاکستان کی سفارتی حکمت عملی

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا قیادت میں تبدیلی کی کوششیں تیز، نوجوان قیادت جنید اکبر کے خلاف کیوں؟

عثمان طارق کا ایکشن آئی سی سی قوانین کے مطابق ہے، بھارتی امپائر کا اعتراف، انڈین ٹیم میں خوف کا عالم

حکومت عالمی قوتوں کی پراکسی بننے کی کوشش نہ کرے، حافظ نعیم اور مولانا فضل الرحمان کی مشترکہ پریس کانفرنس

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟