پاک چین مشترکہ ویٹرنری ٹیکنالوجی سینٹر کے قیام پر اتفاق

جمعرات 12 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے شہر جینان میں قائم اینیمل ہسبنڈری انڈسٹری کرافٹس مین کالج اور پاکستانی اداروں کے درمیان حالیہ دنوں میں ٹھوس تعاون کے نمایاں نتائج سامنے آئے ہیں۔

یہ پیش رفت 19 سے 24 جنوری تک پاکستان کے دورے کے دوران عمل میں آئی، جو 2026 چین-پاکستان زرعی سرمایہ کاری کانفرنس کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اقتصادی بحالی کا منصوبہ کیا سی پیک سے بھی بڑا پراجیکٹ ثابت ہو گا؟

کالج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ تعاون پاک-چین اقتصادی راہداری یعنی سی پیک 2.0 کے تحت دوطرفہ مویشی بانی کی صنعت کی ترقی میں نئی روح پھونکے گا۔

دورے کے دوران باہمی اتفاقِ رائے کو مستحکم بنانے کے لیے تعاون کے 2 اہم دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔

مزید پڑھیں: چین کے تجربات سے پاکستان معاشی اور زرعی انقلاب لا سکتا ہے، سی پیک 2.0 کو کامیاب بنائیں گے: وزیراعظم شہباز شریف

جینان کالج نے پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ صنعتی و تکنیکی تعاون اور افرادی قوت کی تربیت سے متعلق فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے۔

اس معاہدے کے تحت مشترکہ طور پر چین-پاکستان اینیمل ہسبنڈری اینڈ ویٹرنری انڈسٹری ٹیکنالوجی کوآپریشن سینٹر قائم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاک چین آہنی دوستی نئی بلندیوں کی جانب، سی پیک کے نئے مرحلے کا آغاز

مجوزہ سینٹر تکنیکی تحقیق و ترقی، معیارات کی تشکیل اور ضرورت کے مطابق افرادی قوت کی تربیت کے منصوبے پر کام کرے گا۔

مزید برآں، جی او ڈیری پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت بھی طے پائی، جس کے تحت بھیڑوں میں اِن وِٹرو فرٹیلائزیشن اور دودھ دینے والی گائے کی افزائش نسل کی جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی پر توجہ دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: سی پیک فیز 2 میں کون سے 5 نئے کوریڈور شامل ہیں؟ احسن اقبال نے بتا دیا

اس کے علاوہ ادارے کو درپیش افزائشی مسائل کے حل کے لیے مخصوص تکنیکی حل اور موقع پر ماہرین کی رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی۔

یہ پیش رفت پاکستان اور چین کے درمیان زرعی اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کی عکاسی کرتی ہے، جو سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زرعی جدیدیت اور صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے عزم کا حصہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران پر ممکنہ حملہ: برطانیہ کا امریکا کو فوجی اڈے دینے سے انکار

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیراعظم نے فلسطینی مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، عطا اللہ تارڑ

سعودی عرب نے سابق امریکی سینٹکام کمانڈر کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نواز دیا

’عمران خان رہائی فورس‘ کے قیام میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ