ضلع شیرانی ختم نہیں کیا جا رہا، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

جمعرات 12 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ضلع شیرانی کو ختم کرنے سے متعلق پھیلایا جانے والا تاثر بے بنیاد ہے اور حکومت نے تاحال ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردی کی وجہ محرومی نہیں، مصالحتی پالیسی کی وجہ سے واقعات میں اضافہ ہوا، سرفراز بگٹی

ژوب کے دورے کے دوران قبائلی عمائدین اور مقامی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی محبت اور اعتماد ان کے لیے باعث اعزاز ہے اور حکومت عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے کوشاں ہے۔

ضلع شیرانی کی حیثیت برقرار رکھنے کی یقین دہانی

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ضلع شیرانی کی انتظامی حیثیت برقرار ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا۔

مزید پڑھیے: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی نئی ذمے داری، چیف آف بگٹی قبائل مقرر

ان کا کہنا تھا کہ ضلع شیرانی سے متعلق امور پر مقامی رکن صوبائی اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ دوبارہ نشست کی جائے گی تاکہ تمام معاملات مشاورت سے طے کیے جا سکیں۔

متوازن ترقی حکومت کی ترجیح

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت فیصلے انتظامی بہتری اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھ کر کرتی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع کی متوازن اور یکساں ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں: ‘کیا بارش برسانا میرے بس میں ہے؟’ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے یہ کیوں پوچھا؟

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے ہر علاقے کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے اثرات: برطانوی پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی طویل قطاریں

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

سعودی سفیر کا مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر اظہارِ تشویش اور پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟