صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی آج2 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی بھی صدر پاکستان کے ہمراہ ہیں۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق صدر مملکت کے کوئٹہ ائیرپورٹ پہنچنے پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ اور اعلیٰ سرکاری آفیسرز نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ بعد ازاں گورنر ہاؤس کوئٹہ آمد پر بلوچستان کانسٹیبلری کے دستہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سلامی دیا۔
گورنر ہاوس کوئٹہ آمد پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے ون ٹو ون ملاقات کی جس میں اہم سیاسی اور انتظامی امور سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
گورنر بلوچستان سے ملاقات کے بعد صدر مملکت 34ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے جہاں وہ کھلاڑیوں سے خطاب کیں گے۔
صدر مملکت عارف علوی کی دورے کے دوسرے دن بھی اہم سیاسی و قبائلی شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔