بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش میں پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے سربراہ طارق رحمان کو مبارکباد دی ہے۔
بھارتی وزیرِ اعظم نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ وہ طارق رحمان کو بی این پی کی فیصلہ کن فتح پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
I convey my warm congratulations to Mr. Tarique Rahman on leading BNP to a decisive victory in the Parliamentary elections in Bangladesh.
This victory shows the trust of the people of Bangladesh in your leadership.
India will continue to stand in support of a democratic,…
— Narendra Modi (@narendramodi) February 13, 2026
مودی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کامیابی بنگلہ دیش کے عوام کے آپ کی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھارت ایک جمہوری، ترقی پسند اور جامع بنگلہ دیش کی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ نئی قیادت کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے کثیرالجہتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ ترقیاتی اہداف کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے تاریخی انتخابی مرحلہ مکمل، بنگلہ دیش میں بی این پی دو تہائی اکثریت کے قریب
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی نتائج کے مطابق بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کرلی ہے، ابتدائی رجحانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جماعت اسلامی بڑی اپوزیشن جماعت کے طور پر ابھر رہی ہے۔ ملک بھر سے نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے جو پارلیمنٹ میں ایک فیصلہ کن منظرنامے کی نشاندہی کر رہے ہیں۔
یہ انتخابات بنگلہ دیش کی جمہوری تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں، کیونکہ جولائی انقلاب 2024 کے بعد یہ پہلا عام انتخاب اور قومی ریفرنڈم تھا۔ لاکھوں ووٹرز نے پرامن اور تہوار جیسے ماحول میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔














