محبت کی تکون: محبوب کی 19 سالہ معشوق قتل، 2 ملزمان گرفتار

جمعہ 13 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی شہر ممبئی کے علاقے شیواجی نگر میں 19 سالہ لڑکی کو دن دیہاڑے قریب سے گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر محبت کے تنازع (لو ٹرائنگل) کا نتیجہ ہے۔

مزید پڑھیں: محبوب نے شادی کے اصرار پر خاتون کو قتل کر کے دفنا دیا

مقتولہ کی شناخت شفا شیخ کے نام سے ہوئی ہے، جسے فرقانیہ مسجد کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شفا کو منگل کی دوپہر ایک مقامی خاتون نے ملاقات کے بہانے بلایا تھا۔ ملاقات کے دوران دونوں کے درمیان کسی معاملے پر تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد ملزمہ نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق گولی انتہائی قریب سے شفا کے چہرے پر ماری گئی، جو گال سے داخل ہو کر کھوپڑی میں جا لگی اور جان لیوا ثابت ہوئی۔ مقامی افراد زخمی لڑکی کو فوری طور پر راجواڑی اسپتال گھاٹ کوپر منتقل کر گئے، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئی، بعد ازاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

مزید پڑھیں: ’ہنی مون مرڈر‘ نئی دلہن نے شوہر کو اپنے سابق بوائے فرینڈ کی مدد سے قتل کردیا

ممبئی پولیس نے واقعے کے 12 گھنٹوں کے اندر کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزمہ، جس کی عمر 25 سال بتائی جا رہی ہے، اور ایک 23 سالہ مرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق شواہد اور ابتدائی تفتیش کی بنیاد پر دونوں کو حراست میں لیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے اور جلد مزید تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں اصلاحات کی تعریف، معیشت کی بحالی پر آئی ایم ایف کا اظہار اطمینان

ویڈیو: ڈولفن اسکواڈ اہلکاروں کا اسلام آباد میں میاں بیوی پر تشدد، ملوث اہلکار معطل

پی ایچ ایف انتظامیہ کی نااہلی: مصر میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ بھی داؤ پر لگ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام، 990 پوائنٹس کا اضافہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟