جلاؤ گھیراؤ اور انتشار پھیلانے والے لوگ مذاکرات کے اہل نہیں، وزیراعظم شہباز شریف

منگل 30 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف سابق وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ کرنے اور انتشار پھیلانے والے لوگ مذاکرات کے اہل ہو ہی نہیں سکتے۔ دنیا کی ترقی یافتہ جمہوریتوں میں بھی ایسے لوگوں کا محاسبہ کیا جاتا ہے۔

سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ مذاکرات سیاسی عمل کا ایک کلیدی جزو ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ  جمہوریت کے ارتقا میں مذاکرات بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے لکھا کہ تاریخ ایسے سیاسی اور آئینی کامیابیوں سے بھری پڑی ہے کہ جب جمہوریت پسند قائدین مذاکرات کی میز پر بیٹھے ہیں اوران کے درمیان قومی امور پر اتفاق رائے قائم ہوا ہے۔

شہباز شریف نے مزید لکھا کہ انتشار اور جلاؤ گھیراؤ پھیلانے والے کچھ لوگ خود کو نام نہاد سیاست دان کہتے ہیں جبکہ وہ سیاست دان کہلوانے کے لائق بھی نہیں ہیں۔

ان کے مطابق ایسے لوگوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہونے چاہیے بلکہ ان کا احتساب ہونا چاہیے جو عسکریت پسندانہ اقدامات کرتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ایسے لوگوں کا احتساب کرنا کوئی معیوب بات نہیں ہے، دنیا کی ترقی یافتہ جمہوریتوں میں بھی ایسے لوگوں کا احتساب کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp