قومی کرکٹر اعظم خان جو اکثر اپنے وزن کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں انہوں نے حال ہی میں اپنی شاندار تبدیلی کی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
اعظم خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو حیران کر دیا۔ اسٹوری میں انہوں نے بتایا کہ ’میں نے 20 کلو وزن کم کر لیا ہے۔ برسوں میں اتنا ہلکا کبھی محسوس نہیں کیا۔ ابھی اور بھی کم کرنا باقی ہے‘۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس شاندار تبدیلی پر مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔ کئی صارفین نے اعظم خان کی فٹنس کی تعریف کی جبکہ بعض نے مریم اورنگزیب کی ٹرانسفارمیشن کا بھی ذکر کیا۔
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ مریم اورنگزیب سے اعظم خان تک، گیم آن ہے۔
مریم اورنگزیب سے اعظم خان تک !!! گیم آن ہے 👏👏👏 https://t.co/2oICKBSSF9
— Media Talk (@mediatalk922) February 13, 2026
واضح رہے کہ اعظم خان قومی کرکٹ ٹیم کے رکن ہیں، تاہم وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ اکثر اپنی بہترین فارم پیش نہیں کر پاتے، جس کی وجہ سے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
قومی ریسلر رستم پاکستان انعام بٹ نے ماضی میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ صرف تین ماہ میں اعظم خان کو مکمل فٹ کر سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ گوجرانوالہ کے اکھاڑے میں باقاعدہ تربیت کریں اور دوران تربیت ان کی خوراک کا مناسب خیال رکھا جائے تاکہ طاقت میں کمی نہ آئے۔














