کراچی: کاٹھور کے قریب آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 13 افراد جاں بحق

جمعہ 13 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

کراچی کے علاقے کاٹھور کے قریب آئل ٹینکر، مسافر بس اور متعدد گاڑیوں کے درمیان ہونے والے خوفناک حادثے میں کم از کم 13 افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جس کے باعث واقعہ نے انتہائی افسوسناک صورت اختیار کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: منوڑہ کے قریب کشتی کو حادثہ، 6 افراد بچالیے، 4 کی تلاش جاری

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری اور گاڑیوں کے بے قابو ہونے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر اور بس کے علاوہ دیگر گاڑیاں بھی آپس میں ٹکرا گئیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ کرینوں کی مدد سے تباہ شدہ گاڑیوں کو ہٹایا جا رہا ہے۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری طور پر جائے حادثہ پہنچنے اور امدادی سرگرمیوں میں ریسکیو اداروں سے مکمل تعاون کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی نے جائے حادثہ اور اطراف کے علاقے کو فوری طور پر محفوظ بنانے، ٹریفک کی روانی بحال کرنے اور واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک اور حادثہ، 9 گاڑیاں نذر آتش

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تصادم کے باعث آئل ٹینکر کو بھی نقصان پہنچا تاہم کسی بڑے آتشزدگی کے واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے اور اگر غفلت ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کو نجی اسپتال میں داخل کرانے کا مطالبہ، حکومت کا ردعمل آگیا

ٹی20 ورلڈ کپ: محسن نقوی کا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے سری لنکا جانے کا امکان

5 پاؤنڈز کا عطیہ جیب میں ڈالنے کا معاملہ، ابرار الحق اور صحافی سفینہ خان کے درمیان تکرار کی ویڈیو وائرل

ایران کے خلاف بڑے امریکی آپریشن کی تیاری کا انکشاف، خطرات اور جوابی ردعمل کے امکانات بڑھ گئے

’آئیے لندن کا بہترین چہرہ دکھائیں‘، میئر صادق خان نے لیسٹر اسکوائر میں رمضان لائٹس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟