پاکستان ٹیم کے لیے کون سا بھارتی بڑا خطرہ، ٹی 20 ورلڈ کپ کون جیتے گا، سابق انگلش کرکٹر معین علی کی پیشگوئیاں

ہفتہ 14 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق انگلش کرکٹر معین علی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاک بھارت میچ سے قبل بتایا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے لیے کون سے بھارتی کھلاڑی بڑا خطرہ ثابت ہوں گے۔ علاوہ ازیں انہوں نے سیمی فائنلسٹ ٹیموں اور فاتح ٹیم کی بھی پیشگوئی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹی 20 میچ: ہاتھ ملائیں گے یا نہیں، دونوں کپتان کیا کہتے ہیں؟

بھارت کے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معین علی نے کہا کہ پاکستان کے لیے سب سے بڑا خطرہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادو، تیز گیند باز جسپرت بمراہ اور اسپنر کلدیپ یادو ہوں گے۔

معین علی نے کہا کہ سوریا کمار یادو وہ بلے باز ہیں جن سے پاکستان کو سب سے زیادہ احتیاط برتنی چاہیے کیونکہ وہ میچ کا رخ تیزی سے بدل سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بولنگ میں سب سے زیادہ خطرناک کھلاڑی بمراہ اور کلدیپ یادو ہیں جو کسی بھی حالات میں میچ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیے: پاک بھارت میچ سے قبل بابر اعظم کا جونیئر کھلاڑیوں کو اہم مشورہ

معین علی نے کہا کہ آر پرما داسا اسٹیڈیم کی پچ عام طور پر اسپنرز کے لیے مددگار ہوتی ہے لیکن وہ توقع کرتے ہیں کہ پاک بھارت میچ کے لیے اچھی پچ تیار کی جائے گی تاکہ دونوں ٹیمیں اپنی فطری کرکٹ کھیل سکیں۔

پاکستان کی ممکنہ ٹیم میں تبدیلیاں

معین علی نے پاکستان کو مشورہ دیا کہ وہ فخر زمان، شاہین آفریدی اور خواجہ نافے کو شامل کریں اور ممکنہ طور پر بابر اعظم کی جگہ فخر زمان اور وکٹ کیپنگ کا کردار خواجہ کو دینے سے ٹیم کو بھارت کے خلاف مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ کی تمام سیٹیں بُک، ٹکٹ بلیک میں 4 گنا قیمت پر فروخت

انہوں نے کہا کہ یہ ایک جراتمندانہ فیصلہ ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ فخر زمان بڑی تبدیلی لا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی اور خواجہ نافع کو بھی ٹیم میں ہونا چاہیے اور اس کے علاوہ ممکن ہے وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری میں تبدیلی کی جائے تاکہ ٹیم کا توازن بہتر ہو۔

پاکستان کے بولنگ خطرات

سابق انگلش کرکٹر معین علی نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور عثمان طارق بھارت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں کیونکہ بھارت کے بیٹسمین ان سے زیادہ مقابلہ نہیں کر سکے ہیں۔

بھارت کے لیے اسپنر کی اہمیت

معین علی نے زور دیا کہ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو کھیلیں کیونکہ وہ پاکستان کے لیے سب سے بڑا بولنگ خطرہ ہیں۔

میچ کی پیش گوئی

معین علی نے کہا کہ عام طور پر بھارت کا پلڑا بھاری رہتا ہے لیکن اس بار پاکستان کے جیتنے کے اچھے امکانات ہیں۔

سیمی فائنل کی 4 ٹیمیں کونسی ہونگی؟

معین علی نے سیمی فائنل کے لیے 4 ٹیمیں منتخب کیں جن میں بھارت، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور پاکستان شامل ہیں اور امکان ظاہر کیا کہ فائنل بھارت اور پاکستان کے درمیان ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ: اگر پاک بھارت میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تو کیا ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ عام طور پر بھارت ہمیشہ جیت سکتا ہے لیکن میں پہلی بار کہہ رہا ہوں کہ پاکستان اس بار جیت سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: سروس میٹر کیس میں وفاقی حکومت کی اپیل خارج، تاخیر معاف کرنے کی استدعا مسترد

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی ملاقات میں کن امور پر گفتگو ہوئی؟

’ٹی وی کی آواز کم کرنے کو کیوں کہا‘، بیوی نے شوہر کو چاقو مار کر قتل کر دیا

ایران پر ممکنہ حملہ: برطانیہ کا امریکا کو فوجی اڈے دینے سے انکار

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ